قومی

Petrol Diesel Price: این سی آر سے یوپی-بہار تک پٹرول-ڈیژل کی قیمتوں میں تبدیلی، اپنے شہر کی جانئے قیمت

عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں جاری اتار چڑھاؤ کا اثر پیر کی صبح پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں پر بھی دیکھا گیا۔ این سی آر سمیت یوپی اور بہار کے کئی شہروں میں آج تیل کمپنیوں کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹ میں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔ پٹنہ میں پٹرول 88 پیسے سستا ہوا ہے۔ تاہم آج بھی دہلی-ممبئی کی طرح ملک کے 4 میٹروشہروں میں تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

 سرکاری تیل کمپنیوں کے مطابق، یوپی کے گوتم بدھ نگر ضلع (نوئیڈا-گریٹر نوئیڈا) میں پٹرول 27 پسے سستا ہوکر 96.65 روپئے فی لیٹرہوگیا، جبکہ ڈیژل 20 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 89.76 روپئے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا ہے۔ غازی آباد میں پٹرول کی قیمت 32 پیسے بڑھ کر 96.5 روپئے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔ یوپی کی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 4 پیسے مہنگا ہوکر 96.47 روپئے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا ہے۔ بہار کی راجدھانی پٹنہ میں پٹرول 88 پیسے گرکر 107.24 روپئے فی لیٹر اور ڈیژل 82 پیسے سستا ہوکر 94.04 روپئے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا ہے۔

خام تیل کی بات کریں تو گزشتہ 24 گھنٹے میں اس کی قیمتوں میں بھی تیزی دیکھنے کو ملی ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت 83.20 ڈالر فی بیرل تک چڑھ گئی ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی کی شرح بھی بڑھ کر76.42 ڈالرفی بیرل ہوگئی ہے۔

چاروں میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیژل کی قیمت

دہلی میں پٹرول96.65 روپئے اور ڈیژل 89.82 روپئے فی لیٹر

ممبئی میں پٹرول 106.31 روپئے اور ڈیژل 94.27 روپئے فی لیٹر

چنئی میں پٹرول 102.63 روپئے اور ڈیژل 94.24 روپئے فی لیٹر

کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپئے اور ڈیژل 92.76 روپئے فی لیٹر

ان شہروں میں قیمت میں ہوئی تبدیلی

نوئیڈا میں پٹرول 96.65 روپئے اور ڈیژل 89.76 روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ غازی آباد میں پٹرول  96.58 روپئے اور ڈیژل 89.45 روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ لکھنؤ میں پٹرول 96.47 روپئے اور ڈیژل 89.42 روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے۔  پٹنہ میں پٹرول 107.24 روپئے اور ڈیژل 94.04 روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

ایسے معلوم کرسکتے ہیں آج کی تازہ قیمت

پٹرول اور ڈیژل کی روزانہ قیمت آپ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی جان سکتے ہیں۔ انڈین آئل کے کسٹمر آرایس پی اور اپنے شہر کا کوڈ لکھ کر 9224992249  نمبر پر اور بی پی سی ایل صارف آرایس پی اوراپنے شہر کا کوڈ لکھ کر 9223112222  نمبرپر ایس ایم ایس بھیج کر جانکاری حاصل کرسکتے ہیں۔ وہیں، ایچ پی سی ایل صارف HPPrice  اوراپنے شہر کا کوڈ لکھ کر9222201122  نمبر پر بھیج کر قیمت معلوم کرسکتے ہیں۔

Bharat Express

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

54 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

1 hour ago