قومی

Union Home Minister Amit Shah: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی میں 70 لاکھ پودے لگانے کی مہم کا کیا آغاز

نئی دہلی :مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ  نےمنگل کے روز دہلی حکومت کی جانب سے 70 لاکھ پودے لگانے کی ایک بڑے پیمانے کی شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس ماحول دوست مہم کے تحت نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) دارالحکومت کے 34 اہم مقامات پر “میگا شجرکاری مہم” کا انعقاد کیا، جس کا مقصد دہلی کے سبز رقبے میں اضافہ اور ماحولیاتی توازن کو مزید مضبوط بنانا ۔این ڈی ایم سی کے نائب چیئرمین کلجیت سنگھ چہل نے بتایا کہ اس خصوصی مہم کے تحت کونسل نے 600 بڑےپودے اور 50 ہزار   چھوٹےپودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ شجرکاری کو بروقت مکمل کرنے کے لیے 50 ہزار سے زائد  مقامات  پہلے ہی تیار کیے جا چکے ہیں۔ ان کے مطابق اس مہم میں پیپل، نیم، جامن، املی، چمپا، اشوک، گلموہر اور املتاس سمیت مختلف مقامی اور ماحول دوست درختوں کے پودے لگائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم سی کے سبز علاقوں کی حیاتیاتی تنوع اور قدرتی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے ہیمیلیا، جسٹیشیا، کینا، للی، مریا اور دیگر مقامی اقسام کی آرائشی پودے بھی لگائی جائے گے۔ اس مہم میں این ڈی ایم سی کے تمام اراکین، مختلف محکموں کے سربراہان، افسران اور ملازمین خود شجرکاری میں حصہ لیں گے اور مختلف مقامات پر پودے لگائیں گے۔کلجیت سنگھ چہل نے زور دے کر کہا کہ این ڈی ایم سی کے لیے شجرکاری صرف ایک روزہ تقریب نہیں بلکہ ایک مسلسل عوامی تحریک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ “ایک پیڑ ماں کے نام” مہم کے تحت این ڈی ایم سی مسلسل 31 اتوار کامیابی کے ساتھ شجرکاری پروگرام منعقد کر چکی ہے۔ اس کے علاوہ قومی تہواروں، خصوصی مواقع اور مختلف عوامی تقریبات کے دوران بھی باقاعدگی سے پودے لگانے کی سرگرمیاں جاری رکھی جاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم میں ریذیڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشنز (RWA)، مارکیٹ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز (MTA)، اسکولوں، تعلیمی اداروں اور مقامی رہائشیوں کی بھرپور شرکت دیکھنے کو ملی ہے، جس نے اسے حقیقی معنوں میں عوامی شمولیت کی ایک کامیاب مثال بنا دیا ہے۔

این ڈی ایم سی کے نائب چیئرمین کے مطابق کونسل اس وقت تقریباً 1,450 ایکڑ پر محیط سبز علاقوں کی دیکھ بھال کر رہی ہے، جن میں چھ بڑے پارک، 122 کالونی پارکس، سی پی ڈبلیو ڈی کے زیر انتظام 981 پارکس، 52 اسکولوں کے سبز علاقے، 51 گول چکر، 14 مارکیٹ گارڈنز اور تقریباً 15 ہزار سڑکوں کے کنارے لگائے گئے درخت شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ این ڈی ایم سی کا علاقہ دہلی کے کل جغرافیائی رقبے کا صرف تقریباً تین فیصد ہے، اس کے باوجود یہ ادارہ پوری قومی راجدھانی کے مجموعی سبز احاطے میں تقریباً 55 فیصد حصہ ڈالتا ہے، جو اسے ملک کے سب سے زیادہ سرسبز شہری بلدیاتی اداروں میں شامل کرتا ہے۔ حکام کے مطابق اس مہم کا مقصد نہ صرف شجرکاری کو فروغ دینا ہے بلکہ عوام میں ماحول کے تحفظ اور پائیدار ترقی کے حوالے سے شعور بھی اجاگر کرنا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Congress’s Counterattack on Regime Change: ’رجیم چینج‘ پر کانگریس کا جوابی حملہ، کہا- ہم فخر سے کہتے ہیں، حکومت بدل کر رہیں گے

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…

44 minutes ago

Analysts Optimistic About Jio Platforms: جیو پلیٹ فارمز کے آئی پی او پر تجزیہ کار خوش، لسٹنگ پر 15-20فیصد اضافے کی توقع

ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…

56 minutes ago

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

1 hour ago

Saudi Arabia Flight Alert: ایئر انڈیا کی 20 اکتوبر تک پروازیں منسوخ، انڈیگو سمیت 4 ایئرلائنز متاثر

سعودی عرب میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے درمیان ایئر انڈیا نے ریاض، دمام اور…

2 hours ago