قومی

BJP Parliamentary Board meeting: نائب صدر کے انتخاب کے لیے بی جے پی پارلیمانی بورڈ کی اہم میٹنگ کل، وزیراعظم کریں گے امیدوار کے نام کا فیصلہ، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی ہوں گے شامل

17 اگست کی شام بی جے پی کے پارلیمانی بورڈ کی اہم میٹنگ ہونے جا رہی ہے۔ اس میٹنگ میں نائب صدر کے عہدے کے لیے امیدوار کے نام پر غور کیا جائے گا۔ امکان ہے کہ کل ہی کسی ایک نام پر اتفاق رائے پیدا کر لیا جائے گا۔ اس سے قبل 15 اگست کو بی جے پی صدر جے پی نڈا کی رہائش گاہ پر ایک ابتدائی مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا تھا جس میں مرکزی وزرائے داخلہ اور دفاع سمیت پارٹی کے سینئر لیڈر شریک ہوئے تھے۔

وزیراعظم اور بی جے پی صدر کی ذمہ داری

این ڈی اے کی جانب سے نائب صدر کے امیدوار کا انتخاب وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر جے پی نڈا کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق نائب صدر وینکیا نائیڈو، آر ایس ایس کے دانشور اور بی جے پی رہنما شیشادری چاری اور کچھ موجودہ و سابق گورنرز کے ناموں پر بھی تبادلہ خیال جاری ہے۔

این ڈی اے کی حکمت عملی اور نامزدگی کی تیاری

این ڈی اے 20 اگست کو ایک ڈنر پارٹی کا انعقاد کرسکتا ہے جس میں متفقہ امیدوار کے نام کی توثیق اور اعلان ہوگا۔ بی جے پی کی جانب سے 21 اگست کو امیدوار کے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی تیاری ہے۔ اس موقع پر این ڈی اے کے زیر اقتدار ریاستوں کے تمام وزرائے اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ موجود رہیں گے تاکہ اسے این ڈی اے کے اتحاد کا مظاہرہ قرار دیا جا سکے۔

اہم شخصیات کی شمولیت

اس اجلاس میں وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور بی جے پی صدر جے پی نڈا سمیت پارٹی کے کئی دیگر سینئر لیڈر شریک ہوں گے۔ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ حتمی فیصلہ وزیراعظم مودی اور نڈا ہی کریں گے۔ این ڈی اے کے اتحادی جماعتوں کے رہنما بھی اس مشاورت میں شامل ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کی تیاری

الیکشن کمیشن نے 7 اگست کو نائب صدر کے انتخاب کی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کی تھی۔ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 21 اگست مقرر ہے جبکہ 22 اگست کو جانچ پڑتال ہوگی۔ امیدوار 25 اگست تک اپنی نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ ووٹنگ اور گنتی 9 ستمبر کو ہوگی۔ بی جے پی نے اپنے ارکان پارلیمنٹ (لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں) کو ہدایت دی ہے کہ وہ 6 سے 9 ستمبر کے دوران دہلی میں رہیں اور انتخابی ورکشاپ میں شریک ہوں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

12th BRICS Parliamentary Forum: بارہویں برکس پارلیمانی کانفرنس میں شرکت کے بعد ایرانی وفد وطن واپس روانہ

بھارت کی صدارت میں 12ویں برکس پارلیمانی کانفرنس کا انعقاد نئی دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس…

23 minutes ago

India invites Pakistan for SCO forum in Delhi: آپریشن سندور کے بعد پہلی بار بھارت نے پاکستان کو ایس سی او فورم میں شرکت کی دعوت دی

پاکستان نے یکم ستمبر کو ایس سی او سربراہانِ مملکت کی کونسل کی 2026-27 کی…

1 hour ago

Cyclone ‘Arnab’: آندھرا پردیش سے ٹکرایا سمندری طوفان ’ارنَب‘، 135 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں ہوائیں، 50 ٹرینیں اور 21 پروازیں منسوخ

سمندری طوفان کے اثر سے آندھرا پردیش کے انکاپلی، وشاکھاپٹنم، کاکیناڈا اور کونسیما اضلاع میں…

3 hours ago