بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو۔
پٹنہ: لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اتوار کے روز بہار کے ساسارام سے اپنی ’ووٹ ادھیکار یاترا‘ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ اس یاترا میں بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو سمیت اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد کی تمام جماعتوں کے لیڈران شرکت کریں گے۔ اس تقریب کے بارے میں تیجسوی یادو نے کہا کہ یہ یاترا تاریخی ہوگی اور بہار کی 14 کروڑ عوام کا آشیرواد ہم لوگوں کو ملے گا۔
’’ووٹر کا ادھیکار صرف ووٹ دینا نہیں‘‘
انہوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ جمہوریت میں عوام ہی مالک ہوتی ہے۔ ہم عوام کے درمیان جا رہے ہیں۔ ووٹ کا ادھیکار صرف ووٹ دینا ہی نہیں ہے۔ ہم انہیں ووٹ کے تحفظ کے حوالے سے آگاہ کریں گے اور ان کے مسائل بھی اٹھائیں گے اور مقامی مدعوں پر بھی بات کریں گے۔ مہاگٹھ بندھن حکومت بننے کے بعد ہم لوگ کیا کریں گے، اسے بھی لوگوں کو بتائیں گے۔
’’عوامی حمایت دیکھ این ڈی اے والے خوفزدہ‘‘
انہوں نے کہا کہ ہماری یہ کوئی پہلی یاترا نہیں ہے۔ ہم اس سے پہلے بھی جاتے رہے ہیں۔ عوامی حمایت کو دیکھ کر این ڈی اے والے خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔ وزیر اعظم بہار آتے ہیں تو بچوں کے اسکول کو بند کر دیا جاتا ہے۔ خالی ڈائیلاگ بازی کرنے سے کچھ نہیں ہوتا۔ جب پی او کے قبضہ کرنے کا موقع ملا تھا، تب تو امریکی صدر کی باتوں سے ڈر گئے۔
الیکشن میں ان کو یاد آتی ہے دراندازی: تیجسوی
آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے ملک میں آبادیاتی تبدیلی کے بیان پر کہا کہ آخر 11 سال سے کیا کر رہے تھے؟ جھارکھنڈ میں بھی یہ مسئلہ اٹھایا گیا تھا، عوام نے منہ توڑ جواب دیا تھا۔ جب جب الیکشن آتا ہے، انہیں دراندازوں کی یاد آ جاتی ہے۔
’’تمام مذاہب کے لوگوں کا مل رہا ہے آشیرواد‘‘
انہوں نے کہا کہ بہار کی عوام اس بار مہاگٹھ بندھن کو واضح اکثریت دینے جا رہی ہے۔ تمام ذاتوں اور مذاہب کے لوگوں کا آشیرواد ہم لوگوں کو مل رہا ہے اور مہاگٹھ بندھن کی حکومت بننے جا رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دوسری سیاسی جماعتیں خوفزدہ ہیں اور بکواس باتیں کر رہی ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
سوربھ راجپوت کے قتل کے معاملے میں ضلع جج اروند کمار شرما کی عدالت کا…
اس کامیابی نے ایشین گیمز میں خواتین ہاکی کا دوسرا طلائی تمغہ جیتنے کے ہندوستان…
مرکزی وزارتِ جل شکتی نے ملک کی پہلی ’اسپرنگ سینسس‘ رپورٹ جاری کردی، تقریباً 20…
جالندھر میں ’نشہ مکت پنجاب یاترا‘ کے اختتامی پروگرام سے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ…
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شری مد…
’انڈیا‘ اتحاد کی ساڑھے تین گھنٹے جاری رہنے والی میٹنگ میں 20 جماعتوں کی شرکت،…