اتر پردیش کے میرٹھ میں پیر 31 مارچ کو عید کی نماز کے بعد دو گروپوں میں تصادم ہوا۔ اس سے قبل ناظم اور زاہد نامی دو افراد کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ یہ واقعہ میرٹھ کے جانی تھانہ علاقے میں پیش آیا۔ اس سلسلے میں ایس پی رورل راکیش کمار مشرا نے تفصیلی جانکاری دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ “کل شام ناظم اور زاہد نامی دو افراد میں جھگڑا ہوا، آج نماز کے بعد جب دونوں اپنے اپنے گھروں کو واپس جا رہے تھے تو ان کے درمیان پھر جھگڑا ہوا اور دونوں طرف سے بہت سے لوگ آپس میں لڑ پڑے۔
ایس پی کے بقول اس لڑائی میں پتھراؤ بھی ہوا اور لاٹھی چارج بھی ہوا، بہت سے لوگ زخمی ہیں اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے، ایس پی کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں کچھ لوگوں سے ویڈیو موصول ہوئی ہے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، ابھی تک دونوں فریقین کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں، جن میں سے 11 افراد زخمی ہوئے ہیں، انہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شکایت ملنے کے بعد اس معاملے میں مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کی جائے گی۔
بھارت ایکسپریس۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدراورسپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان…
تقریب کے آغاز میں ڈاکٹر محمد اکمل نے تعارفی کلمات پیش کرتے ہوئے جامعہ ملیہ…
راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ…
ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ سوگت رائے نے ایس آر ایف ٹی آئی میں ہوئی…
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے پرویش ورما کی گرفتاری کا مطالبہ…
ایران امریکہ کشیدگی: آئی آر جی سی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے…