دہلی میں اسمبلی انتخابات کے دن قریب آرہے ہیں اور کئی پارٹیاں اپنی مہم کو شروع کرتے ہوئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرنا شروع کرچکی ہیں۔اسی ضمن میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے دہلی کے مصطفیٰ آباد اسمبلی سیٹ سے عام آدمی پارٹی کے سابق کونسلر طاہر حسین کو ٹکٹ دیا ہے۔ طاہر حسین دہلی فساد کیس میں جیل میں بند ہیں ،عام آدمی پارٹی نے انہیں پہلے ہی پارٹی سے باہر نکال دیا تھا۔ اب اے آئی ایم آئی ایم نے مصطفیٰ آباد سے طاہر حسین کو اپنا امیدوار بنانے کا اعلان کردیا ہے اور انہیں جیل سے ہی انتخاب لڑانے کی تیاری چل رہی ہے۔
دہلی میں طاہر حسین کی بیوی اور بیٹے نے ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی سے آج ملاقات کی تھی۔ جس دوران انہوں نے اپنے والد کے پارٹی میں شمولیت کی رسم ادا کی ،اسی دوران اسدالدین اویسی نے طاہر حسین کی ٹکٹ کا بھی اعلان کردیا۔وہیں طاہر حسین کی اہلیہ اور ان کے بیٹے آفتاب نے کہا کہ والد سے جیل میں ملاقات کے دوران اس پر بات ہوئی ہے۔ انہوں نے اسد الدین اویسی صاحب کا شکریہ ادا کیا ہے ۔وہ اس بات سے خوش ہیں کہ انہیں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے مصطفیٰ آباد سیٹ سے ٹکٹ دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج شام میں پریس کانفرنس کے ذریعے مکمل تفصیلات پیش کی جائیں گی۔
بھارت ایکسپریس۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی پٹی میں خطے کے لحاظ سے زرعی منافع…
ایک رئیل اسٹیٹ ایڈوائزری فرم CBRE کی ایک رپورٹ کے مطابق، 2027 کے آخر تک…
ابھی تک، ONOS اسکیم کا پہلا مرحلہ صرف مرکزی اور ریاستی فنڈ سے چلنے والی…
جتیندر سنگھ نے ہندوستان کے تھوریم کے وافر ذخائر پر بھی روشنی ڈالی، جو کہ…
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے روس میں ایک حالیہ تقریب میں ہندوستانی وزیر اعظم…
شمسی توانائی سرفہرست ہے، جس کی نصب شدہ صلاحیت 2023 میں 72.31 گیگاواٹ سے بڑھ…