بھارت ایکسپریس اردو-
اترپردیش اسمبلی الیکشن 2027 کی تیاریوں کے آغاز کے درمیان 29 مارچ کو سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے نوئیڈا میں پی ڈی اے ریلی کرکے انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ وہیں اب بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے بھی آج (30 مارچ، 2026) کو اعلان کردیا ہے۔ مایاوتی نے منگل (31 مارچ) کو پارٹی کے لکھنو دفتر میں سبھی ریاستی اور ضلعی سطح کے عہدیداران کی اہم میٹنگ بلائی ہے، جس میں پارٹی کی مضبوطی کے ساتھ ہی آئندہ اسمبلی الیکشن سے متعلق حکمت عملی پرتبادلہ خیال کئے جانے کا امکان ہے۔
پارٹی دفترکے ذریعہ میڈیا کوریج کی اطلاع کے مطابق، پارٹی کی انتخابی تیاریاں، تنظیم کی زمینی مضبوطی، اقتصادی صورتحال اور اعلیٰ ذات میں پارٹی کی پکڑکو مضبوط بنانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی آئندہ امبیڈکرجینتی کی تیاریوں پربھی تبادلہ خیال ہوسکتا ہے۔
مشن 2027 کی تیاری
پارٹی ذرائع کے مطابق، بی ایس پی سربراہ مایاوتی پارٹی کارکنان سے بوتھ سطح تک کی کمیٹیوں کی صورتحال، ٹارگیٹ کی رفتاراورتنظیمی کاموں کی رپورٹ لیں گی۔ حال کے دنوں میں بی ایس پی نے تنظیم کومضبوط کرنے اوربہوجن ایکتا پرزوردیا ہے۔ اس میٹنگ کومشن 2027 کے لئے اہم مانا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ بابا صاحب کی جینتی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کا امکان ہے۔ پارٹی پورے زوروشورسے اس پروگرام کومناتی رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کارکنان اورعہدیداران کوزیادہ سرگرم ہونے اورلوگوں کے درمیان جانے کے احکامات مل سکتے ہیں۔
ریاست میں انتخابی ہلچل شروع
سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر بچوں کے انٹرنیٹ استعمال پر پابندی لگائی گئی تو…
اس سے قبل وائلڈ کارڈ انٹری کرنے والے نکول دُل کو بھی بگ باس کے…
لال کرشن اڈوانی ملک کے سینئر سیاست دانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کا سیاسی…
یہ دردناک واقعہ گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ تھانہ علاقے کے تحت آنے والے گاؤں نگلا…
مہا سپتمی کے موقع پر عقیدت مند نو پودوں کے مجموعے، نوپتریکا، کو نصب کرتے…
مذہبی تقریبات کے علاوہ ویشالی کالی باڑی میں ہر روز شام 7:30 بجے شام کی…