قومی

Hijab Controversy, Mayawati advised to Nitish Kumar: ’ذاتی طور پر مداخلت کرکے معافی مانگیں نتیش کمار‘ مسلم خاتون ڈاکٹر کے حجاب کھینچے کے معاملے پر مایاوتی  کی بہار کے وزیر اعلیٰ کو نصیحت

بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا پر کئی اہم مسائل پر کھل کر رائے دی۔ انہوں نے خواتین کی حفاظت و احترام، پولیس کی شائستگی، کسانوں کے مسائل اور ملک کی خراب ہوتی ہوئی خارجہ پالیسی پر حکومتوں کو آئینہ دکھایا۔بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ذریعہ تقرری کے خط دیتے وقت خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹانے کے واقعے پر مایاوتی نے کہا کہ یہ خواتین کے احترام سے منسلک ایک سنجیدہ مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزراء کے بیانات سے معاملہ مزید خراب ہو رہا ہے۔انہوں  نے کہا کہ نتیش کمار کو اس معاملے میں فوری مداخلت کرتے ہوئے معافی مانگ لینی چاہیے اور معاملے کو زیادہ طول نہ دیا جائے۔

وزیر اعلیٰ نتیش کو مشورہ

مایاوتی نے مشورہ دیا کہ وزیر اعلیٰ کو ذاتی طور پر مداخلت کر کے معافی مانگنی چاہیے اور اس تنازع کو یہیں ختم کرنا چاہیے، تاکہ خواتین کا احترام برقرار رہے۔ دوسری جانب اس معاملے میں مختلف مقامات پر نتیش کمار کے خلاف شکایات بھی درج کرائی گئیں۔ جموں و کشمیر کی پی ڈی پی لیڈر التجا مفتی نے ایف آئی آر درج کرنے کے مطالبے کے ساتھ باضابطہ شکایت درج کرائی۔ مذہبی لیڈروں نے بھی اس واقعے پر تنقید کی۔

حجاب تنازع پر احتجاج

پٹنہ میں بائیں بازو کی جماعت مالے کی خواتین ونگ، آل انڈیا پروگریسو ویمنس ایسوسی ایشن (ایپوا) نے احتجاجی دھرنا دیا۔ تنظیم نے اعلان کیا کہ اگر وزیر اعلیٰ معافی نہیں مانگتے تو وہ عدالتی راستہ اختیار کریں گی۔ وہیں راجستھان کے جے پور میں برقعہ پہننے والی مسلم خواتین نے بھی اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حجاب کھینچنا سراسر غلط ہے اور اسلام میں حجاب کو ایک اہم فریضہ قرار دیا گیا ہے۔ یوں حجاب تنازع نے جہاں سیاسی اور سماجی بحث کو جنم دیا، وہیں اب نُصرت پروین کے ملازمت جوائن کرنے کے فیصلے سے معاملے میں ایک نیا موڑ آ گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

16 minutes ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

1 hour ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

2 hours ago