قومی

RSS Leader Indresh kumar: آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار کی راہل گاندھی پر سخت تنقید، لگایا یہ بڑا الزام

Indresh kumar Statement: کانگریس لیڈرراہل گاندھی بھارت جوڑو یاترا کے دوران مسلسل راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) پر تنقید کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں اب آرایس ایس لیڈراورمسلم راشٹریہ منچ کے سرپرست اندریش کمارنے بھی راہل گاندھی پر زبانی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے جونپوردورے پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘کانگریس کے یوراج راہل گاندھی کو بھگوان (خدا) عقل دے، وہ بھارت کو جوڑتے جوڑتے کانگریس کو بھی توڑنے میں لگ گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ راہل گاندھی نے کانگریسیوں سے بھگوان شری رام کو بھی چھین لیا۔ ایسے میں جو نظریہ وہ لے کر چل رہے ہیں، اس سے وہ نہ کانگریس کے رہے اور نہ ہی بھگوان شری رام کے رہے’۔ اس دوران اندریش کمار نے کئی موضوع پر بات کی۔ انہوں نے کامن سول کوڈ پر کہا کہ ‘ملک کا آئین ایک ہے تو ہمیں آئین کے ذریعہ اپنے مذہب کے تئیں کام کرنے سے کوئی روکتا نہیں’۔

مسلمان ہی مسلمان سے ہارا

تین طلاق پرانہوں نے کہا کہ قانون ملک کی پارلیمنٹ میں پاس ہوا تو اس کے خلاف مسلم لوگ ہی سپریم کورٹ گئے، لیکن وہاں بھی اس قانون کو صحیح ٹھہرایا گیا۔ ایسے میں مسلمان ہی مسلمان سے ہارا ہے۔ اس میں حکومت اور پارٹی یا سنگھ کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ مسلم خواتین کو حق دلانے کے لئے آوازمسلم خواتین نے ہی اٹھائی تھی، ایسے میں حکومت نے اس قانون کو پاس کراکران کے ساتھ ہو رہے استحصال پرروک لگانے کا کام کیا۔ جیسے ہندومذہب میں صدیوں پہلے ستی کے رواج کو روک کر خواتین کو انصاف دیا گیا اسی طرح طلاق ثلاثہ قانون سے مسلم خواتین کا استحصال رکا، جو مذہب کی آڑ میں کچھ لوگ کرتے تھے۔

‘سیاسی فائدے کے لئے مسلمانوں کو مشتعل کرنے کی کوشش’

آرایس ایس لیڈر اندریش کمار سے جب کامن سول کوڈ پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا ‘ملک کا آئین ایک ہے تو ہمیں آئین کے ذریعہ اپنے مذہب کے تئیں کام کرنے سے کوئی روکتا نہیں۔ ایسے میں کچھ سیاسی پارٹیاں اپنے فائدے کے لئے مسلمانوں کو مشتعل کرنے میں لگی ہیں۔ یہاں سب کو آزادی ہے ایسے مین ایک آئین ایک قانون ہوگا تو ملک ترقی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  صدر عہدے پر جے پی نڈا کی توسیع: نئی مدت کار، بی جے پی کا امرت کال

اندریش کمار نے کہا کہ آج ملک کے 16 کروڑ مسلم سماج آزادی کے ساتھ اپنی زندگی گزار رہا ہے اور ملک کی مین اسٹریم سے جڑ کر ملک کی ترقی میں مصروف ہے، لیکن کچھ سیاسی جماعتیں انہیں خوف دکھاکر اپنے ووٹوں کی خاطر ورغلانے کا کام کر رہے ہیں، ان سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

 -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

2 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

2 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

3 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

3 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

3 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

4 hours ago