-بھارت ایکسپریس
Sexual Harassment Allegation On Brij Bhushan Singh: ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ سنگین الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔ وزارت کھیل نے پہلوانوں کے احتجاج کے پیش نظر کشتی فیڈریشن کے سبھی کاموں پر روک لگا دی ہے۔ اسی کے ساتھ فیڈریشن کے ایڈیشنل سکریٹری کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔ وہیں اب وزارت کھیل نے ٹورنا منٹ منسوخ کردیئے ہیں اور ساتھ ہی ڈبلیو آیف آئی کی ایودھیا میں ہونے والی میٹنگ بھی منسوخ کردی گئی ہے۔
پہلوانوں نے اپنے احتجاج کے دوران برج بھوشن سنگھ کے ساتھ ساتھ کشتی فیڈریشن کے ایڈیشنل سکریٹری ونود تومر پر بھی کئی الزام لگائے تھے۔ وزارت کھیل کو ان کی بھی شکایت دی گئی تھی۔ وہیں وزارت کھیل نے کارروائی کرتے ہوئے ونود تومر کو معطل کردیا ہے۔ واضح رہے کہ معطل ہونے سے پہلے ونود تومر صدر برج بھوشن سنگھ کی حمایت میں کھل کر دنگل میں کود گئے تھے۔
ایڈیشنل سکریٹری نے کیا کہا تھا؟
ایڈیشنل سکریٹری نے کہا تھا، ‘انہوں نے (برج بھوشن سنگھ) خود کو عہدے سے الگ کرلیا ہے۔ کسی نے ان کو الگ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے اپنا عہدہ نہیں چھوڑا ہے۔ یہ بھی کچھ کنفرم نہیں ہے، یہ میں بس اپنی طرف سے بول رہا ہوں… سبھی الزام بے بنیاد ہیں۔ 4-3 دن ہوگئے ہیں اور انہوں نے (پہلوانوں) ابھی تک کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا ہے۔
اس درمیان کشتی فیڈریشن نے وزارت کھیل کو خط لکھا اور اس پر لگے تمام الزامات کو غلط بتایا ہے۔ خط میں لکھا ہے کہ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کو بدنام کرنے کی کوشش ہوئی ہے۔ خط میں کہا گیا کہ احتجاج کے پیچھے کھلاڑیوں کا ذاتی مفاد یا کوئی چھپا ہوا ایجنڈا ہے۔ ڈبلیو ایف آئی نے یہ بھی کہا کہ جنسی استحصال کمیٹی کو جنسی استحصال کی کوئی بھی شکایت نہیں ملی ہے۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…