قومی

Eid-ul-Adha 2023: اخلاص کے ساتھ قربانی پیش کریں اور صفائی وستھرائی کے لئے بنیادی تعلیمات کو نظر انداز نہ کریں: مولانا محمد رحمانی

عیدالاضحیٰ کا تہوارامت مسلمہ کے لئے انتہائی اہم ہے۔ قربانی دین اسلام کی اہم ترین عبادت ہے۔ اس ماہ مبارک میں لاکھوں مسلمان اس فریضہ کو انجام دیتے ہیں اورابراہیم علیہ السلام کی سنت پرعمل کرتے ہوئے لاکھوں جانوراللہ کی رضا کی خاطر ذبح کئے جاتے ہیں۔ اس موقع پرعلمائے کرام نے امت مسلمہ سے خصوصی اپیل کی ہے۔  اسی ضمن میں مرکزابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سینٹر کے صدر اور معروف عالم دین مولانا محمد رحمانی مدنی سنابلی نے بھی امت مسلمہ سے عیدالاضحیٰ سے متعلق خاص اپیل ہے۔

جامعہ اسلامیہ سنابل، نئی دہلی کے سربراہ مولانا محمد رحمانی نے مسلمانوں کے نام جاری ایک پیغام میں کہا کہ عیدالاضحیٰ امت مسلمہ  لئے تمام عید الاضحی ایک پاکیزہ اورمبارک تہوار ہے، اس کا سب سے بڑا پیغام توحید باری تعالی کے تقاضوں پرعمل اوراتباع رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔ قربانی کا عمل محض اللہ کی رضامندی کے لئے انجام دیا جانا چاہئے اور اس کے ذریعہ ہر قسم کی برائی کے خلاف کھڑے ہونے اوراچھائیوں کو اپنانے کے لئے ایثارکا جذبہ پیدا کرنا ایک بنیادی مقصد ہے۔

مرکزابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سینٹر کے سربراہ مولانا محمد رحمانی نے مزید کہا کہ ایثار کے اس جذبہ اوراللہ کی رضامندی کے اس پاکیزہ مقصد کے حصول کے لئے اگرہم شہرت طلبی کا شکار ہوجائیں یا اس پاکیزہ مقصد کے حصول کے لئے اخلاص کے حصول کے بجائے دوسری اقوام کے جذبات کا خیال نہ رکھنے یا اس کی انجام دہی میں گندگی پھیلانے کا شکار ہوکراسلام کی صفائی ستھرائی سے متعلق بنیادی تعلیمات کو نظر اندازکر دیں تو یقینا یہ نہ صرف ہماری بدنامی کا ذریعہ ہوگا، بلکہ ہماری وجہ سے ہمارا پیارا مذہب اسلام بھی بدنام ہوگا۔ اللہ ہمیں ان امور پرغور وتدبرکرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

3 minutes ago

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

39 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

2 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

4 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

5 hours ago