نئی دہلی: عید الاضحی کے موقع پر مسلمانان ہند کے نام اپنے ایک خصوصی پیغام میں جمعیۃ علماء ہند کے صدرمولانا ارشد مدنی نے کہاکہ قربانی کے ایام کے دوران محلوں اورعلاقوں کو صاف ستھرا رکھنے پرخاص توجہ دی جانی چاہیے اوریہ کہ سوشل میڈیا پرقربانی کے جانوروں کی تصویریں نہیں شیئرکی جانی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ اسلام میں قربانی کا کوئی بدل نہیں ہے۔ یہ ا یک ایسا مذہبی فریضہ ہے جس کی ادائیگی ہر صاحبِ حیثیت مسلمان پر واجب ہے۔ چنانچہ جس شخص پر قربانی واجب ہے اسے ہر حال میں اس فریضے کو ادا کرنا چاہیے۔
موجودہ حالات کے پیش نظرمحتاط رویہ اپنانے کی اپیل
موجودہ حالات کے پیش نظرمولانا ارشد مدنی نے یہ مشورہ بھی دیا کہ مسلمان اپنے طورپرمحتاط رویہ اپناتے ہوئے سوشل میڈیا وغیرہ پرقربانی کے جانوروں کی تصویریں وغیرہ شیئر کرنے سے گریز کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ قربانی کرتے وقت حکومتی ہدایات کی پاسداری کی جانی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ مسلمان ممنوعہ جانوروں کی قربانی نہ کریں اورچونکہ مذہب میں کالے جانورکی قربانی جائز ہے اس لیے کسی بھی فتنے اورتنازع سے بچنے کے لیے ا سی کی قربانی پراکتفا کیا جانا بہترہے۔
صفائی وستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے: مولانا ارشد مدنی
انھوں نے مزید کہا کہ اگرکسی جگہ شرپسند عناصرکالے جانورکی قربانی میں بھی رخنہ ڈالتے ہیں توعلاقے کے بااثراورسمجھدارلوگوں کے ذریعے مقامی انتظامیہ سے رجوع کرکے قربانی کی جائے۔ اگرپھربھی خدانخواستہ کوئی راستہ نہیں نکلتا تو جس قریبی آبادی میں کوئی دشواری نہ ہو وہاں قربانی کرادی جائے۔ البتہ جہاں قربانی ہوتی آئی ہے اورفی الحال کوئی دشواری ہے وہاں کم ازکم بکرے کی قربانی ضرورکی جائے اورانتظامیہ کے دفترمیں اس کا اندراج بھی کرا دیا جائے۔ تاکہ مستقبل میں کوئی دشواری نہ آئے۔ مسلم محلوں اورعلاقوں میں عید الاضحیٰ کے موقع پرصفائی ستھرائی کو مثالی بنانے پرزوردیتے ہوئے انھوں نے مسلمانوں ، جمعیۃ علماء ہند ، رضاکاراو رمساجد کے ائمہ پرزوردیا کہ وہ قربانی کے بعد فضلات کو درست طریقے سے ٹھکانے کے لگانے کے لیے نہ صرف مساجد میں اس کا اعلان کریں بلکہ عملی طور پر اس مہم میں حصہ لے کر رضاکاروں کی ایک ٹیم تشکیل دیں۔
برادران وطن کو ہمارے عمل سے تکلیف نہیں ہونی چاہئے: مولانا مدنی
مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ ہرمحلے اورہربستی میں رضاکاروں کی ایسی ٹیمیں تشکیل دی جانی چاہیے تاکہ وہ مستعدی سے اپنے محلے اوربستی کوصاف ستھرا رکھنے کی مہم میں شامل ہوں۔ انھوں نے آخرمیں کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہیے کہ ہمارے عمل سے کسی کوکوئی تکلیف نہ پہنچے۔ ہم اللہ کی خوشنوی حاصل کرنے کی غرض سے قربانی کرتے ہیں اورہمارا مقصد کسی کی بھی دل آزاری کرنا یا اذیت پہنچانا ہرگز نہیں ہے۔ فرقہ پرست عناصرکی طرف سے کسی اشتعال انگیز حرکت پرمسلمانوں کوصبروتحمل سے کام لینے سے مشورہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس طرح کے معاملوں کی شکایت مقامی تھانے میں ضروردرج کرائی جانی چاہیے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر کیپٹن…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹس نے ٹریک اینڈ فیلڈ میں دو سلور اور…
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…
انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے امریکہ…
آئی بی سی کے ذریعے ممبئی کے ٹیک ٹین بی کے سی اور بھارت نگر…