-بھارت ایکسپریس
Martyr Akhilesh Rai: چھتیس گڑھ کے کانکیرضلع کے سڑک ٹولہ میں سرچ آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھماکہ میں غازی پورکے لال اوربی ایس ایف جوان اکھلیش کمار رائے نے جام شہادت نوش کیا۔ آخری رسومات شیر پورمیں گنگا گھاٹ پرادا کی گئی، جہاں انہیں بی ایس ایف کے جوانوں نے سلامی دی۔ اس کے بعد شہید جوان اکھلیش کماررائے کے بیٹے نے ان کے جسد خاکی کو ‘مکھیہ اگنی’ دی۔ اس دوران شہید اکھلیش رائے کے آخری رسوم میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود رہے۔ آخری سفرمیں شامل ہرکسی کی آںکھوں میں جذبات کے آنسو بھرے ہوئے تھے۔
شہید اکھلیش رائے کی آخری رسومات
آئی ای ڈی دھماکہ میں شہید ہوئےغازی پورضلع کے شیرپورگاؤں کے اکھلیش کماررائے کا سرکاری اعزازکے ساتھ گنگا گھاٹ پرآخری رسومات ادا کی گئی۔ اس دوران ضلع کے تمام اعلیٰ افسران اورلیڈران نے شیرپورپہنچ کرخراج عقیدت پیش کیا۔
غازی پورضلع کے شیرپور کے رہنے والے تھے شہید اکھلیش رائے
واضح رہے کہ بنیادی طورپراترپردیش کے غازی پورکے گاؤں شیرپورکے رہنے والے اکھلیش کماررائے جمعرات کو چھتیس گڑھ میں ہوئے آئی ای ڈی دھماکہ میں شہید ہوگئے تھے۔ جیسے ہی شہید ہونے کی خبرآئی، غازی پور واقع ان کے آبائی گاؤں شیرپورمیں ماتم بچھ گیا اورعام لوگوں میں بھی سوگ کی لہردوڑگئی۔ جمعہ کے روز ان کا جسد خاکی ایئرایمبولینس سے لکھنؤ ایئرپورٹ لایا گیا، جہاں سے ان کے جسم خاکی کو آبائی گاؤں شیرپور لے جایا گیا۔
شہید بی ایس ایف جوان اکھلیش کماررائے کا ایک بیٹا اورتین بیٹیاں ہیں۔ اکھلیش رائے کے بڑے بھائی بھی بی ایس ایف میں ہیں اور اس وقت دہلی میں تعینات ہیں۔ شہید جوان کے والد کا سال 2018 میں انتقال ہوگیا تھا۔ جمعہ کی صبح ایئرایمبولینس سے شہید اکھلیش رائے کے جسد خاکی کو رائے پورکے بی ایس ایف کیمپ لایا گیا تھا، جہاں نائب وزیراعلیٰ ارون ساؤاوربی ایس ایف کے تمام افسران نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
-بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…