قومی

Girlfriends Friend cut young mans private part: شادی شدہ گرل فرینڈ کی سہیلی نے بنایا جسمانی تعلقات کا دباؤ، انکار کرنے پر کاٹ دیا نوجوان کا پرائیویٹ پارٹ

اترپردیش کے کانپورمیں ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے، جسے جان کرہرکسی کے ہوش اڑجائیں گے۔ اطلاعات کے مطابق، ایک نوجوان اتوارکی دیررات اپنی شادی شدہ گرل فرینڈ سے ملنے آیا۔ وہ اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی پوزیشن میں تھا۔ پھراس کی گرل فرینڈ نے اپنے دوست کوبلایا، جس کے بعد اس کے دوست نے دونوں کوقابل اعتراض حالت میں دیکھ کر رشتہ بنانے کا مطالبہ کرنا شروع کردیا۔

جیسے ہی نوجوان نے اس کے لئے انکارکیا، وہ اپنا آپا کھوبیٹھی۔ غصے میں اس نے نوجوان کی شرمگاہ کاٹ دی۔ نوجوان نے خون میں شرابورحالت میں بھاگ کرکسی طرح جان بچائی۔ اس کے بعد گھروالے اسے ملحقہ سی ایچ سی لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے ہالیٹ اسپتال ریفرکردیا۔

عاشق کونہیں ہوئی اس بات کی جانکاری

 معاملہ چوبے پورتھانہ علاقہ میں واقع راؤتا پورکلا گاؤں کا ہے، جہاں ایک نوجوان کا ایک عورت کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا۔ تنازعہ کی وجہ سے خاتون اپنے شوہرسے الگ رہ رہی ہے، جس کے بعد اس نے رات کواپنے عاشق کو ملنے کے لئے گھربلایا تھا۔ اس دوران گرل فرینڈ نے اپنی سہیلی کوبھی بلالیا، جس کے بارے میں عاشق کوعلم نہیں تھا، لیکن بوائے فرینڈ اورگرل فرینڈ کو قابل اعتراض حالت میں دیکھ کراس کی سہیلی نے بھی نوجوان پرجسمانی تعلقات (فزیکل ریلیشن) بنانے کے لئے دباؤ ڈالنا شروع کردیا، لیکن نوجوان اس بات کے لئے راضی نہیں ہوا، جس کے بعد اس نے نوجوان کا پرائیویٹ پارٹ کاٹ دیا۔

نوجوان کی بیوی نے بھی مچایا شور
خاتون کی سہیلی کے ذریعہ پرائیویٹ پارٹ کاٹنے کے بعد نوجوان نے شورمچانا شروع کرادیا۔ گاؤں کے بہت سے لوگ وہاں جمع ہوگئے۔ کسی طرح خون میں شرابورنوجوان موقع سے گھرچلا گیا۔ یہاں نوجوان کی حالت دیکھ کراس کی بیوی نے شور مچانا شروع کردیا، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے موقع پرپہنچ کر نوجوان کو اسپتال پہنچایا، جہاں سے اسے ریفر کردیا گیا ہے۔ تاہم نوجوان نے بدنامی کے خوف سے پولیس میں شکایت کرنے سے انکارکردیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پولیس بھی اس معاملے پر پردہ ڈال رہی ہے۔ معاملے کو نوجوان کے ساتھ لڑائی کے طورپرپیش کیا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس سلسلے میں پولیس کوکوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

1 hour ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago