قومی

Mann Ki Baat: ویتنام کے بہت سے لوگوں نے مجھے پیغامات بھیج کر بھگوان بدھ کے مقدس آثار کے درشن کو ممکن بنانے کے لیے بھارت کا شکریہ ادا کیا: وزیراعظم مودی

’’من کی بات‘‘کے 123ویں ایپی سوڈ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ گذشتہ چند دنوں کے دوران ویتنام کے بہت سے لوگوں نے مجھے مختلف ذرائع سے اپنے پیغامات بھیجے۔ ان پیغامات کی ہر سطر میں احترام اور میل جول تھا۔ ان کے جذبات دل کو چھو لینے والے تھے۔ وہ بھگوان بدھ کے مقدس آثار کے درشن کو ممکن بنانے کے لیے بھارت کا شکریہ ادا کر رہے تھے۔ ان کے الفاظ میں جذبات کسی بھی رسمی شکریہ سے کہیں زیادہ تھے۔

بھارت کا اقدام ویتنام کے لیے ایک قومی تہوار بن گیا

اصل میں بھگوان بدھ کے یہ مقدس آثار آندھرا پردیش کے پالناڈو ضلع کے ناگرجناکونڈا میں دریافت ہوئے تھے۔ اس جگہ کا بدھ مت سے گہرا تعلق ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ایک زمانے میں سری لنکا اور چین سمیت دور دراز علاقوں سے لوگ اس جگہ پر آتے تھے۔ پچھلے مہینے بھگوان بدھ کے ان مقدس آثار کو بھارت سے ویتنام لے جایا گیا تھا۔ انھیں وہاں 9 مختلف مقامات پر عوامی درشن کے لیے رکھا گیا تھا۔ ایک طرح سے بھارت کا یہ اقدام ویتنام کے لیے ایک قومی تہوار بن گیا۔ آپ تصور کر سکتے ہیں کہ ویتنام میں، جس کی آبادی تقریباً 10 کروڑ ہے، ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ لوگوں نے بھگوان بدھ کے مقدس آثار کے درشن کیے۔

مجھے احساس ہوا کہ عقیدت کی کوئی حد نہیں ہوتی

سوشل میڈیا پر میں نے جو تصاویر اور ویڈیوز دیکھی ہیں ان سے مجھے احساس ہوا کہ عقیدت کی کوئی حد نہیں ہوتی۔ بارش ہو یا تپتی دھوپ، لوگ گھنٹوں قطاروں میں کھڑے رہے۔ بچے، بوڑھے، معذور افراد، سبھی مغلوب تھے۔ ویتنام کے صدر، نائب وزیر اعظم، سینئر وزراء، سبھی نے خراج عقیدت پیش کیا۔ اس زیارت کے لیے وہاں کے لوگوں میں احترام کا احساس اتنا گہرا تھا کہ ویتنامی حکومت نے اسے مزید 12 دن کے لیے بڑھانے کی درخواست کی اور بھارت نے اسے خوشی سے قبول کرلیا۔

اپنی ریاست میں بدھ مت کے مقامات کا دورہ ضرور کریں

بھگوان بدھ کے افکار میں ممالک، ثقافتوں اور لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کی طاقت ہے۔ اس سے پہلے بھگوان بدھ کے مقدس آثار کو تھائی لینڈ اور منگولیا لے جایا گیا تھا اور وہاں بھی احترام کا یہی احساس محسوس کیا گیا تھا۔ میں آپ سبھی سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنی ریاست میں بدھ مت کے مقامات کا دورہ ضرور کریں۔ یہ ایک روحانی تجربہ ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے ثقافتی ورثے سے جڑنے کا ایک شاندار موقع بھی ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

4 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

6 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

6 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

7 hours ago