قومی

Bihar: بہار میں ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی مخالفت کے ساتھ ساتھ پارٹیوں نے 1.5 لاکھ سے زیاد بوتھ لیول ایجنٹ کیے مقرر

الیکشن کمیشن آف انڈیا (ECI) کی جانب سے بہار میں اس سال کے آخر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل انتخابی فہرستوں کی خصوصی گہری نظر ثانی (SIR) شروع کرنے پر ایک بڑا تنازعہ کھڑا ہونے کے باوجود سیاسی جماعتیں اس عمل میں سرگرمی سے حصہ لے رہی ہیں۔ انھوں نے اب تک اپنے 1.5 لاکھ سے زیادہ کارکنوں کو بوتھ لیول ایجنٹ (BLAs) کے طور پر مقرر کیا ہے اور مزید تقرری کے عمل میں ہیں۔

دی نیو انڈین ایکسپریس نے ای سی آئی کے ایک اہلکار کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ’’بہار میں تمام سیاسی جماعتیں اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ پارٹی کارکنوں کو بی ایل اے کے طور پر مقرر کرکے بوتھ کی سطح پر ایس آئی آر میں سرگرمی سے حصہ لے رہی ہیں۔ وہ انتخابی فہرستوں کی درست تصدیق کے لیے زیادہ سے زیادہ بی ایل اے کی تقرری کے عمل میں ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے بہار میں کافی اثر رکھنے والی سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے اور مشورہ دیا ہے کہ وہ ’’انتخابی فہرستوں میں خامیوں کو بعد میں تلاش کرنے کے بجائے اپنے کارکنوں کو تمام پولنگ اسٹیشنوں میں بوتھ لیول ایجنٹ کے طور پر مقرر کریں۔‘‘ بہار کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق بی جے پی نے اب تک 51,964 بی ایل اے، آر جے ڈی نے 47,143، جے ڈی (یو) نے 27،931، کانگریس نے 8،586، ایل جے پی نے 2،457، آر ایل ایس پی نے 264، سی پی آئی (ایم ایل) نے 233، سی پی آئی (ایم) نے 76 اور بی ایس پی نے 26 بی ایل اے مقرر کیے ہیں۔

بہار میں ہیں 7.7 کروڑ ووٹر

دریں اثنا ذرائع کے مطابق یہ مشق بڑے پیمانے پر اور چیلنجنگ ہونے والی ہے، جس میں بہار کے ہر ایک ووٹر کی تصدیق شامل ہے، جہاں ووٹروں کی تعداد تقریباً 7.7 کروڑ ہے۔ یہ وسیع مشق مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن 1 اگست کو انتخابی فہرستوں کا مسودہ شائع کرے گا، جس میں شامل نہ ہونے پر ستمبر میں حتمی ووٹر لسٹ تیار ہونے تک عام ووٹرز شکایت درج کرا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بہار میں 243 رکنی ایوان کے لیے اسمبلی انتخابات اس سال اکتوبر اور نومبر میں ہونے والے ہیں۔ دریں اثنا اپوزیشن جماعتوں بشمول کانگریس، ٹی ایم سی، آر جے ڈی، اور اے آئی ایم آئی ایم نے ایس آئی آر کے انعقاد کے لیے پولنگ پینل پر تنقید کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ مشق پچھلے دروازے سے نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز (این آر سی) نافذ کرنے کی کوشش ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: کھیلو انڈیا اور اسپورٹس فیڈریشنز کو مضبوط بنانے کے لیے 36 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مختص: پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں ایشین گیمز 2026 کے بھارتی…

38 minutes ago

Jio Platforms IPO: جیو پلیٹ فارمز کا آئی پی او 21 اکتوبر کو کھلے گا، فی شیئر قیمت 1,065 سے 1,119 روپے مقرر

ریلائنس انڈسٹریز کی ڈیجیٹل اور ٹیلی کام کمپنی کا آئی پی او 23 اکتوبر تک…

1 hour ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کے بھارتی دستے سے وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات، کھلاڑیوں نے پیش کی ’جرسی‘

جاپان کے آئچی ناگویا میں منعقدہ ایشین گیمز میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں اور معاون…

2 hours ago