وزیر اعظم مودی کاایکس پیغام
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وینکیا نائیڈو نے اپنی طویل عوامی زندگی کے دوران ملک کی ترقی اور محروم طبقات کی خدمت کے لیے غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ زراعت اور دیہی ترقی کے لیے نائیڈو کا جذبہ قابلِ ستائش ہے اور انہیں کئی برس تک ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، جس پر وہ ہمیشہ خوش رہتے ہیں۔ وزیراعظم نے ان کے لیے صحت مند اور دراز عمر کی دعا بھی کی۔
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کا مبارکباد پیغام
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے اپنے پیغام میں سابق نائب صدر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی بہترین صحت، خوشگوار اور طویل زندگی کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے پیغام ایسے دی مبارکباد
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ عوامی سیاست سے لے کر نائب صدر کے منصب تک ایم وینکیا نائیڈو نے آئینی اقدار کے تحفظ اور عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کی ایسی مثالیں قائم کی ہیں، جن سے نوجوان سیاست دان رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے نائیڈو کی اچھی صحت اور درازیٔ عمر کی دعا بھی کی۔
مرکزی وزیر پیوش گوئل کا ایکس پیغام
مرکزی وزیر پیوش گوئل نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوامی خدمت کے لیے وینکیا نائیڈو کی وابستگی، محروم طبقات کو بااختیار بنانے کے لیے ان کی انتھک کوششیں اور قوم کی تعمیر کے لیے ان کا دوراندیش وژن ملک کی ترقی کے سفر میں مسلسل حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہے۔
ان کے علاوہ دیگر متعدد لیڈروں نے بھی سابق نائب صدر وینکیا نائیڈ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا یہ مقدمہ رام پور میں ’مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ‘…
نیوزی لینڈ میں وراٹ کوہلی نے اب تک مجموعی طور پر 11 ون ڈے میچ…
کینیڈا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے…
سمندری طوفان موراسو کے پیش نظر چنئی کے تمام اسکولوں میں پیر کے روز تعطیل…
حادثے کی ایک خوفناک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ کاروں میں بیٹھے لوگوں نے طیارے…
ای ڈی کی یہ کارروائی سندر شام اروڑہ پر لگے 5 کروڑ روپے کی رشوت…