قومی

Manoj Tiwari To Take Legal Action Over a Fake Video: فیک نیوز پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ منوج تیواری کا رخ سخت، کہا-”اب برداشت نہیں، قانونی نوٹس بھیجوں گا“

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور معروف بھوجپوری گلوکار و اداکار منوج تیواری کے نام سے سوشل میڈیا پر ایک فرضی بیان تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے کہا ہے ”ہم جیب میں روپیہ لے کر گھومتے ہیں، ڈالر سے ہمیں کیا لینا دینا “۔ یہ بیان مکمل طور پر غلط، من گھڑت اور فیک ہے۔ معاملہ سنگین ہوتا دیکھ کر منوج تیواری نے سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ منوج تیواری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ویڈیو جاری کر کے بتایا کہ ان کے کئی قریبی دوستوں، ساتھیوں اور کارکنوں نے انہیں واٹس ایپ پر اس فیک نیوز کے اسکرین شاٹ بھیجے، جنہیں دیکھ کر وہ حیران رہ گئے۔ انہوں نے صاف کہا کہ انہوں نے زندگی میں کبھی ایسا بیان نہیں دیا۔ ”یہ 100 فیصد جھوٹ ہے، بنایا ہوا ہے، اس میں ذرا بھی سچائی نہیں ہے“۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت اس خبر کے بالکل برعکس ہے۔ وہ تو برسوں سے لوگوں کو کیش لیس لین دین کرنے، ڈیجیٹل پیمنٹ اپنانے اور پو پی آئی کے استعمال کی ترغیب دیتے آئے ہیں۔ منوج تیواری نے کہا کہ ”میں تو ہر جگہ کہتا ہوں، یہ ڈیجیٹل دور ہے۔ بھاری کیش جیب میں لے کر مت گھومو۔ بینک اکاؤنٹ کھولو، پو پی آئی استعمال کرو، ملک کو ڈیجیٹل انڈیا کی طرف لے جاؤ۔ لیکن کچھ شرپسند میرے بیانات کو توڑ مروڑ کر فیک نیوز بنا رہے ہیں“۔

انہوں نے فیک نیوز کے بڑھتے ہوئے رجحان پر گہری تشویش ظاہر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بغیر حقیقت جانچے کوئی بھی خبر چلانا نہ صرف میڈیا کی ساکھ کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ ملک کے جمہوری نظام اور عام عوام کے لیے بھی خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کی سب سے بڑی ذمہ داری سچائی پیش کرنا ہے، نہ کہ جھوٹی خبریں پھیلانا۔

منوج تیواری نے سخت لہجے میں واضح کیا کہ وہ اس معاملے کو ایسے نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ”جتنے بھی یوٹیوب چینلز، پورٹلز یا صحافیوں نے بغیر تصدیق کے اس فیک نیوز کو چلایا ہے، انہیں جلد ہی میرا قانونی نوٹس ملے گا۔ میری شبیہ کے ساتھ کھلواڑ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ یہ سوچی سمجھی سازش ہے“۔ آخر میں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر آنے والی ہر خبر پر اندھا یقین نہ کریں۔ اگر کچھ سمجھ نہ آئے یا شک ہو تو پہلے اس کی جانچ کریں، پھر شیئر کریں۔ انہوں نے کہا کہ فیک نیوز پر روک لگانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Nana Patekar Death: اداکار نانا پاٹیکر کے انتقال پر ملکارجن کھڑگے، راہل اور پرینکا گاندھی نے کیا افسوس کا اظہار

نانا پاٹیکر نے اپنے تقریباً پانچ دہائیوں پر محیط کریئر میں کئی دمدار اور یادگار…

25 minutes ago

Cricket Was Nana Patekar’s First Love: کرکٹ تھا نانا پاٹیکر کا پہلا پیار، وراٹ کوہلی کے بارے میں کہی تھی دل چھو لینے والی بات

نانا پاٹیکر مراٹھی فلموں میں بھی سرگرم رہے۔ ’نٹ سمراٹ‘ ان کی انتہائی مقبول اور…

3 hours ago

PM Modi to Inaugurate 10th Edition of IMC: ایم مودی آج ’انڈیا موبائل کانگریس‘ کے 10ویں ایڈیشن کا کریں گے افتتاح

آئی ایم سی 2026 میں 9 بڑے شعبوں کو شامل کیا جائے گا، جن میں…

4 hours ago