بی جے پی ایم منوج تیوارن نے آج بگیشور دھام پہنچ کر دھام کی پیٹھادھیشور شری دھیریندر شاستری سے ملاقات کی اور ان کا آشیرواد لیا۔ یہ ملاقات اس لیے بھی خاص تھی کہ آج ہی دھیریندر شاستری کا یومِ پیدائش ہے اور منوج تیواری نے یہ سفر انھیں اسی کی مبارکباد پیش کرنے کے حوالے سے کیا تھا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس ملاقات کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے منوج تیواری نے لکھا کہ ’’سناتن کے علم بردار، ہندو ثقافت کے پرچارک، بھگوان ہنومان کے اوتار، باگیشور پیٹھادھیشور شری دھیریندر شاستری جی کو یومِ پیدائش کی دل کی گہرائیوں سےمبارکباد۔ اس موقع پر آج صبح 00:05 بجے مہاراج جی سے باگیشور میں ملاقات کر مبارکباد دی۔ دھام پر ایک حادثہ ہو جانے کی وجہ سے سارا جشن منسوخ کر دیا مہاراج جی نے۔‘‘
اس پوسٹ کے ساتھ شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منوج تیواری نے نہ صرف بابا سے ملاقات کی، بلکہ اپنے خاندان کی چھوٹی بچی سے بھی ان کی بات کروائی، جس نے بابا جی کو بھجن بھی سنایا۔ بھجن سن کر بابا جی نے اس بچی کو بھی آشیرواد دیا اور اگلی بار نیا بھجن سنانے کے لیے کہا۔
واضح رہے کہ آج باگیشور دھام کے پیٹھادھیشور شری دھریندر شاستری کا یومِ پیدائش ہے اور اس موقع پر ملک بھر سے ان کے عقیدت مند انھیں نہ صرف مبارکباد کے پیغام بھیج رہے ہیں، بلکہ بڑی تعداد میں لوگوں نے دھام کا رخ بھی کیا ہے۔ تاہم دھام میں ٹین گرنے کی وجہ سے ہونے والے ایک حادثے کی وجہ سے شری دھیریندر شاستری کے یومِ پیدائش کا جشن منسوخ کر دیا گیا ہے، جس کی تصدیق منوج تیواری نے بھی اپنی پوسٹ میں کی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات اشونی ویشنو نے جمہوریت کو مضبوط بنانے میں میڈیا کے…
اڈانی گرین انرجی لمیٹڈ نے کہا ہے کہ تارالی پمپ اسٹوریج پروجیکٹ میں نہ تو…
آٹھویں پے کمیشن کے تحت یکم جنوری 2026 سے پہلے ریٹائر ہونے والے پنشنروں اور…
وزیر اعظم نریندر مودی کے وکست بھارت 2047 کے ہدف کے تحت آج پیدا ہونے…
گجرات کے ’اننت انادی وڈنگر آثارِ قدیمہ تجرباتی عجائب گھر‘ نے 2026 کا باوقار بین…
وزیر اعظم نریندر مودی نے نمو ایپ پر منعقدہ ’من کی بات کوئز‘ کی اکتوبر…