قومی

‘Bhojpuri Chautal’ welcomes Modi in Trinidad: پورٹ آف اسپین میں وزیر اعظم مودی کے استقبال میں پیش کیا گیا ’’بھوجپوری چوتال‘‘، وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے غیرمعمولی ثقافتی تعلقات کو سراہا

بھارت  اور ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے درمیان دیرینہ ثقافتی رشتوں کو اجاگر کرتے ہوئے پورٹ آف اسپین میں وزیر اعظم کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ایک شاندار بھوجپوری چوتال بھی پیش کی گئی، جسے پی ایم مودی نے بہت پسند کیا۔ اس بھوجپوری چوتال پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’غیر معمولی ثقافتی تعلقات! پورٹ آف اسپین میں بھوجپوری چوتال پرفارمنس دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو اور بھارت کے درمیان رابطہ خاص طور پر مشرقی یوپی اور بہار کے کچھ حصوں کے درمیان قابل ذکر ہے۔‘‘

سوہاری کے پتّے میں کھانا پروسے جانے پر کیا خوشی کا اظہار

وزیر اعظم مودی نے  ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کی وزیر اعظم کملا پرساد  بِسیسر کی جانب سے دیے گئے شاندار اور روایتی عشائیے میں بھی شرکت کی۔ اس عشائیے کے دوران وزیر اعظم مودی کوسوہاری کے پتّے پرکھانا پیش کیا گیا، جو ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کےعوام، خاص طور پر ہندوستانی نژاد افراد کے لیے گہری ثقافتی اہمیت رکھتا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’وزیر اعظم کملا پرساد بِسیسر کی جانب سے دیے گئے عشائیہ میں سوہاری کے پتّے پرکھانا پیش کیا گیا، جو ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے عوام، خاص طور پر ہندوستانی نژاد افراد کے لیے گہری ثقافتی اہمیت رکھتا ہے۔ یہاں تہواروں اور دیگر خصوصی مواقع پر اکثر اسی پتّے پرکھاناپیش کیا جاتا ہے۔‘‘

واضح رہے کہ پی ایم مودی کا ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کا دورہ 2 جولائی سے 9 جولائی تک ہونے والے ایک وسیع تر پانچ ممالک کے دورے کا حصہ ہے۔ ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو میں ان کا قیام، جو ان کے دورے کا دوسرا مرحلہ ہے، توقع ہے کہ ڈیجیٹل فائنانس، قابل تجدید توانائی، صحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

24 minutes ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

34 minutes ago