قومی

Manoj Tiwari: رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے اپنے لوک سبھا حلقہ کے سیلاب متاثرین کے درمیان رات بسر کی

بی جے پی کے رکن پارلیمنمٹ منوج تیواری گزشتہ شب سگنیچر برج کے قریب پاکستانی ہندو بے گھر افراد کے ریلیف کیمپ پہنچے اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر ان کے ساتھ دیگر معزز شخصیات  بھی موجود تھیں۔

رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے سیلاب متاثرین کو بجلی کے پنکھے دیے جو کہ امدادی کیمپ کے طور پر 10 خیموں میں نصب کئے جائیں گے۔ اس موقع پر منوج تیواری نے کہا کہ  میں اپنے حصے کا کام کروں گا۔ اس موقع کچھ سیلاب متاثرین نے خیموں کی کمی  سے منوج تیواری کو آگاہ کیا، جس کا نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کل خود ضلع کے ڈی ایم سے بات کریں گے اور باقی سیلاب متاثرین کے لیے خیمے لگائیں گے۔

 

ایم پی منوج تیواری نے کہا کہ تمام سماجی کارکنان اور تنظیموں کو سیلاب زدگان کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے کیونکہ بحران کی اس گھڑی میں بے گھر لوگوں کو تعاون اور ہمدردی کی ضرورت ہے، سہولیات کا فقدان ہے، میں نے خواتین اور بچوں کو کھلے آسمان تلے سوتے دیکھا ہے اور سہولیات کے فقدان کے اس ماحول کے دوران میں دہلی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ مصیبت کی اس گھڑی میں اسے عام آدمی کے ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے ، جس کے نام پر یہ حکومت کر رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

India’s GDP Growth: ہندوستان کی معیشت  2025 میں کنزمشن، برآمدات اور ایکسپورٹ سے 6.6 فیصد رہنے کی توقع ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…

2 hours ago

“2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی مانگ عروج پر، 59 یونٹس 4,754 کروڑ میں فروخت ہوئے”

انارک کے مطابق  2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…

2 hours ago

Mahakumbh: Mahatmya Par Mahamanthan: سنبھل یہ پیغام دے رہا ہے کہ سنبھل جاو،نہیں تو بہت کچھ سنبھال لیا جائے گا:سوامی چدانند سرسوتی

چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…

3 hours ago

Mercedes plans to open 20 new outlets in India: مرسڈیز 2024 میں ریکارڈ فروخت کے بعد بھارت میں 20 نئے آؤٹ لیٹس کھولنے کی پلیئنگ میں

ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…

3 hours ago