قومی

Congress Candidates List: کانگریس نے امیدواروں کی ایک اور فہرست جاری کی، منیش تیواری چنڈی گڑھ سے، وکرمادتیہ منڈی سے لڑیں گے انتخاب

لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر کانگریس نے ہفتہ (13 اپریل) کو امیدواروں کی ایک اور فہرست جاری کی۔ آنند پور صاحب کے رکن پارلیمنٹ منیش تیواری کی سیٹ بدلتے ہوئے کانگریس نے انہیں چنڈی گڑھ سے ٹکٹ دیا ہے۔

اداکارہ کنگنا رناوت کے سامنے ہماچل کے سابق وزیر اعلی  ویربھدرا سنگھ کے بیٹے اور کانگریس ایم ایل اے وکرمادتیہ سنگھ کو منڈی لوک سبھا سیٹ سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ ساتھ ہی ونود سلطان پوری کو شملہ سے اور پاریش دھانانی کو راجکوٹ سے ٹکٹ ملا ہے۔ کانگریس کی اس فہرست میں چار ریاستوں سے 16 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان میں گجرات کے لیے 4، ہماچل پردیش کے 2، چندی گڑھ کے لیے 1 اور اڈیشہ کے لیے 9 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔

ان لوگوں کو گجرات میں امیدوار بنایا گیا۔

کانگریس نے گجرات کی مہسانہ سیٹ سے رام جی ٹھاکور (پالوی) کو امیدوار بنایا ہے۔ راجکوٹ سیٹ سے پاریش بھائی دھانانی، احمد آباد ایسٹ سے ہمت سنگھ پٹیل اور نوساری سیٹ سے نیسادھ دیسائی کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

انہیں ہماچل پردیش سے ٹکٹ ملا

کانگریس نے ہماچل پردیش کے لیے حالیہ فہرست میں دو امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ یہاں منڈی سیٹ سے بی جے پی کی کنگنا رناوت کے خلاف وکرمادتیہ کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ ان کا نام پہلے ہی زیر بحث تھا اور ان کی والدہ اور ریاستی صدر پرتیبھا سنگھ نے بھی اس کا اعلان کیا تھا۔ ونود سلطان پوری کو ریاست کی شملہ سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔

اڈیشہ میں نو امیدواروں کا اعلان

کانگریس نے اوڈیشہ کے لیے 9 امیدوار کھڑے کیے ہیں، جن میں بالاسور سیٹ سے شری کانت کمار جھا کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ کیونجھر ایس ٹی سیٹ سے موہن ہیمبرم، بھدرک سیٹ سے اننت پرساد سیٹھی اور جاج پور سیٹ سے آنچل داس کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ ڈھینکنال سیٹ سے سشمیتا بہیرا، کیندرپاڑا سیٹ سے سدھارتھ سواروم داس، جگت سنگھ پور سیٹ سے رویندر کمار سیٹھی، پوری سے سچریتا موہنتی اور بھونیشور سیٹ سے یاسر نواز انتخابی میدان میں اترے ہیں۔

 بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Non bailable warrant against Baba Ramdev: بابا رام دیو کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری،گرو کے ساتھ چیلے کو بھی عدالت نے کیا طلب

آپ کو بتادیں کہ یوگا گرو بابا رام دیو اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے خلاف…

2 minutes ago

Excessive Hand Washing: کیا آپ کو بھی بار بار ہاتھ دھونے کی پڑگی ہے عادت ؟ تو  ہوجائیں ہوشیار

تب بھی ہاتھ دھونا درست ہے۔ آپ سارا دن باہر رہنے کے بعد گھر واپس…

25 minutes ago

Deva Box Office Collection Day 2: شاہد کپور کی فلم  ‘دیوا’ نے کا زبردست کلیکشن، 2025 کی ان فلموں کو دی شکست

دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…

1 hour ago

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

2 hours ago

US-Canada Tariff War: کینیڈا کا ٹرمپ کی ٹیرف پر ایکشن وار ، ٹروڈو نے امریکہ کو  دیابڑا جھٹکا

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…

3 hours ago