Manish Sisodia News: دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا کی مشکلات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ سپریم کورٹ میں جمعرات (11 جولائی) کو منیش سسودیا کی ضمانت عرضی پرسماعت ملتوی ہوگئی۔ منیش سسودیا تقریباً 16 ماہ سے جیل میں بند ہیں اور ضمانت کے لئے کئی بارعرضی لگاچکے ہیں۔ دراصل، دہلی شراب پالیسی معاملے میں گرفتار سسودیا کی عرضی پر سماعت کررہے جج نے خود کو اس سے الگ کرلیا ہے۔
سپریم کورٹ کے جج جسٹس سنجے کمار نے منیش سسودیا کی ضمانت عرضی پر سماعت سے خود کو الگ کیا ہے۔ دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ کے خلاف شراب پالیسی معاملے سے منتعلق منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کے معاملے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ منیش سسودیا نے اس معاملے میں ضمانت کے لئے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ اس معاملے کی سماعت جسٹس سنجیو کھنہ، سنجے کرول اور سنجے کمار کو کرنی تھی، لیکن سنجے کمارنے خود کو اس سے الگ کرلیا۔
عام آدمی پارٹی کے وکیل نے کیا تھا فوری سماعت کا مطالبہ
سپریم کورٹ کی بینچ نے کہا کہ منیش سسودیا کی عرضی پر ایک دیگر بینچ سماعت کرے گی، جس کا جسٹس سنجے کمار حصہ نہیں ہوں گے۔ جیسے ہی عدالت میں معاملے کی سماعت ہوئی، ویسے ہی جسٹس کھنہ نے کہا،، “ہمارے بھائی کو کچھ پریشانی ہے۔ وہ ذاتی وجوہات سے اس معاملے کو نہیں سننا چاہتے ہیں۔” اس پر عام آدمی پارٹی کی طرف سے پیش ہوئے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے بینچ سے گزارش کی کہ اس معاملے پر فوری سماعت کی جائے۔
15 جولائی کو ہوگی منیش سسودیا کی ضمانت عرضی پر سماعت
منیش سسودیا کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور سینٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن (سی بی آئی) دونوں نے شراب پالیسی معاملے میں معاملہ درج کیا ہے۔ اس کا ذکرکرتے ہوئے ابھیشیک منوسنگھوی نے کہا کہ دونوں ہی معاملوں میں ابھی تک ٹرائل کورٹ شروع نہیں ہوا ہے۔ اس پر سپریم کورٹ نے کہا کہ ایک دیگر بینچ 15 جولائی کو ضمانت عرضی پر سماعت کرے گی۔ اس طرح اب منیش سسودیا کی ضمانت عرضی پر سماعت (15 جولائی) کو سماعت ہونے والی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…