قومی

Manish Sisodia News: ’دنیا کی تمام طاقتیں بھی اگر…‘، منیش سسودیا کا بی جے پی پر بڑا حملہ

دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے رہائی کے بعد ہفتہ کے روزعام آدمی پارٹی کے دفترمیں کارکنان کوخطاب کیا۔ اس دوران بی جے پی پرحملہ کرتے ہوئے منیش سسودیا نے کہا، ”دنیا کی تمام طاقتیں بھی اگرجمع ہوجائیں توسچائی کونہیں ہرا سکتی ہے۔” منیش سسودیا نے سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کیا ہے اورساتھ ہی ان وکلاء کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کے لئے عدالت میں کیس لڑا تھا۔

منیش سسودیا نے کہا، ’’بجرنگ بلی کی مہربانی سے مجھے 17 ماہ بعد رہا کیا گیا۔ کامیابی کا ایک ہی منترہے۔ ہمیں دہلی کے ہربچے کے لئے ایک شانداراسکول بنانا ہے۔ ہم رتھ کے گھوڑے ہیں۔ ہمارا اصلی سارتھی جیل میں ہے اوروہ باہرآجائے گا۔ جیل کے تالے ٹوٹیں گے اورکیجریوال چھوٹیں گے۔”

بی جے پی کچھ بھی ثابت نہیں کرپائی: سسودیا

سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے کہا، ”ای ڈی-سی بی آئی کا پورا خاکہ اس لئے نہیں بن گیا کیونکہ بدعنوانی ہوئی تھی، اس لئے تیارکیا گیا کیونکہ کیجریوال کا نام پورے ملک میں ایمانداری کی علامت بن گیا۔ بی جے پی جو خود کو دنیا کی سب سے بڑی پارٹی کہتی ہے، ایک ریاست میں یہ ثابت نہیں کرپائی کہ ان کی ایک ریاست میں ایمانداری سے کام ہو رہا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا، ”خدا کے گھر دیرہے، لیکن اندھیر نہیں۔ انہوں نے تو بہت کوشش کی میرے اوپر، سنجے سنگھ کے اوپر… ایسی ایسی دفعات لگانے کی جو دہشت گردوں، ڈرگس مافیاؤں پر لگائی جاتی ہیں تاکہ جیل میں سڑجائیں، لیکن آپ کے آنسوؤں کا اثرہے کہ جیل کے تالے پگھل گئے۔ بجرنگ بلی کا آشیرواد ہے کہ میں آج آپ کے سامنے ہوں۔”

  بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

2 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

3 hours ago