Sheikh Shahjahan Suspended: مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے سندیش کھالی معاملے کے اہم ملزم شیخ شاہجہاں کو 6 سال کے لئے معطل کردیا ہے۔ ترنمول کانگریس نے ساتھ ہی بی جے پی تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ بھی آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما، برج بھوشن سنگھ اور اجے مشرا ٹینی کو پارٹی سے باہر نکالیں۔
ٹی ایم سی کے سینئرلیڈرڈیرک اوبرائن نے پارٹی کی طرف سے جمعرات (29 فروری، 2024) کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا، ”شیخ شاہجہاں کو ٹی ایم سی سے 6 سال کے لئے معطل کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ ایسا اس لئے کیونکہ دو طرح کی پارٹی ہوتی ہے۔ ایک پارٹی صرف بولتی ہے اورہم کرتے ہیں۔” دراصل، سندیش کھالی کی کئی خواتین نے الزام لگایا ہے کہ شیخ شاہجہاں اوراس کے ساتھیوں نے ان کا جنسی استحصال کیا۔ ساتھ ہی زمین پربھی قبضہ کیا ہے۔ وہیں فرار چل رہے شیخ شاہجہاں کو جمعرات کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
شیخ شاہجہاں کو حراست میں بھیجا
ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل آف پولیس (جنوبی بنگال) سپرتم سرکار نے کہا کہ شاہجہاں شیخ کو شمالی 24 پرگنہ ضلع کے سندرون کے باہری علاقے میں سندیش کھالی سے تقریباً 30 کلو میٹردور مناکھان تھانہ علاقے میں ایک گھرسے شیخ شاہجہاں کوگرفتارکیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ شیخ شاہجہاں کچھ ساتھیوں کے ساتھ اس گھرمیں چھپا تھا۔ کورٹ نے اسے 10 دنوں کی پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے بدھ کو ہی کہا تھا کہ سی بی آئی، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) یا مغربی بنگال پولیس شیخ کو گرفتار کرسکتی تھی۔ اس کے 24 گھنٹے کے اندر ہی شاہجہاں شیخ کو حراست میں لے لیا گیا۔
ای ڈی کی ٹیم پربھی ہوا تھا حملہ
الزام ہے کہ سندیش کھالی میں 5 جنوری، 2024 کو سینکڑوں حامیوں کی بھیڑ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے افسران پراس وقت حملہ کردیا تھا، جب وہ ریاست میں مبینہ راشن تقسیم گھوٹالہ کی جانچ کے سلسلے میں شاہجہاں شیخ کے کمپلیس پرچھاپہ ماری کرنے کے لئے گئے تھے۔ اس کے بعد سے ہی شاہجہاں شیخ کو فرار بتایا جا رہا تھا۔ اس معاملے میں کافی سیاست بھی ہوئی تھی اور معاملہ عدالت تک پہنچ گیا تھا۔
-بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…