Mamata Banerjee on Citizenship Amendment Act: مرکزکی مودی حکومت نے پیر (11 مارچ) کو شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ لوک سبھا الیکشن 2024 سے پہلے اسے ایک بڑا قدم بتایا جا رہا ہے۔ وہیں مخالف پارٹیوں نے اس سے متعلق بی جے پی پرحملہ کرنا بھی شروع کردیا ہے۔ اسی ضمن میں مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ اورترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی صدرممتا بنرجی نے بی جے پی کو نشانے پرلیا۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ انتخابات سے قبل ہراساں کرنے، دھوکہ دینے اورشہریوں کے حقوق چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے، مجھے نہیں معلوم کہ جوقانون جاری ہوا ہے وہ قانونی ہے یا نہیں، یہ انتخابات سے پہلے جنگ جنگ کھیل رہے ہیں۔ آسام میں 13 لاکھ ہندوؤں کے نام ہٹا دیئے، جنہیں ابھی اپلائی کرنے کوکہہ رہے ہیں وہ اپلائی کرتے ہی غیرقانونی دراندازثابت ہوجائیں گے، آپ کی زمینوں، گھروں کا کیا ہوگا؟ سوچ رہے ہیں کہ ہم نے چھکا مارا ہے، لیکن زیرو ہے۔ کل سے رمضان شروع ہو رہا ہے یہ سوچک کردن کا انتخاب کیا، میانمارکیوں نہیں ہوا، افغانستان کیسے ہوگیا فہرست میں؟ آپ لوگ جیسے ہی اپلائی کریں گے، آپ کے حقوق چھین لئے جائیں گے، یہ این آرسی کے ساتھ جڑا ہوا ہے، ڈیٹینشن کیمپ میں ڈال دیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…