قومی

Mamata Banerjee Protest: ”لڑیں گے یا مریں گے”، بنگال پولیس کو ممتا بنرجی کی دوٹوک، ابھیشیک بنرجی کی پٹائی کے خلاف کیا احتجاج

مغربی بنگال میں اقتدارتبدیلی کے بعد ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے اندرونی انتشار اورپارٹی لیڈران پرہوئے حملے کے بعد سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ٹی ایم سی میں ٹوٹ کی خبر اب کھل کرسامنے آنے لگی ہے، جس کے بعد ممتا بنرجی کے لئے نیا چیلنج سامنے آگیا ہے۔ اس درمیان سابق وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پارٹی کے کارکنان اورسینئرلیڈران پر ہوئے حملے سے متعلق احتجاجی مظاہرہ کرنے کولکاتا کے ایسپلینیڈ کے وائی چینل واقع احتجاجی مقام پرپہنچیں۔ ان کے ساتھ ابھیشیک بنرجی سمیت کئی اراکین اسمبلی بھی موجود رہے۔

ممتا بنرجی نے بی جے پی کو کیا چیلنج

کولکاتا پولیس نے پیر (یکم جون، 2026) کو ممتا بنرجی کواحتجاج کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ اس کے بعد بنگال کی سابق وزیراعلیٰ احتجاجی مظاہرہ کرنے پہنچی ہیں۔ دھرنے پربیٹھیں ممتا بنرجی نے کہا، ”بنگال میں پولیس ٹی ایم سی لیڈران کو دھمکا رہی ہے۔ اپنی مدت کارکے دوران میں سبھی لوگوں کے ساتھ کھڑی رہتی تھی، چاہے ان کا نظریہ میری پارٹی سے نہ ملتی ہو۔” انہوں نے بی جے پی لیڈران کوآخری چیلنج دیتے ہوئے کہا، ”لڑیں گے یا مریں گے۔”

بی جے پی صدر فون کرکے مانگتے تھے مدد: ممتا بنرجی

ابھیشیک بنرجی پرہوئے حملے کا ذکرکرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ جن لوگوں نے کبھی ان سے مدد مانگی تھی، انہوں نے ڈائمنڈ ہاربرکے ایم پی پرجان لیوا حملے کے وقت کوئی حمایت نہیں کی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی صدرکئی بارمجھے فون کرکے مدد مانگتے تھے، لیکن میں نے یہ بات کبھی میڈیا کو نہیں بتائی۔ بی جے پی کو چھوڑکرسبھی سیاسی پارٹیوں سے میرے اچھے تعلقات ہیں، لیکن جب بھی بی جے پی نے مدد مانگی، میں نے ان کی مدد کی ہے۔ میں نے ان کے برے وقت میں ان کی مدد کی ہے۔ میں نے انہیں انفرادی طورپر فون بھی کیا تھا۔ میں یہاں ہوں اور یہاں رہوں گی۔

ممتا بنرجی نے بی جے پی کوچیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگروہ چاہیں توانہیں گرفتارکرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرانہیں کولکاتا میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تو وہ دہلی چلی جائیں گی۔ احتجاجی مظاہرہ والی جگہ پرزبردست بھیڑجمع ہوگئی ہے، جس میں پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی بھی شامل ہیں۔

ممتا بنرجی نے لگایا پارٹی توڑنے کا الزام

ممتا بنرجی نے یکم جون کوکہا تھا، ”پولیس ایک سیاسی پارٹی کوتوڑنے کی کوشش کررہی ہے۔ اگرآپ مجھے یہاں جمہوری طریقے سے احتجاجی مظاہرہ نہیں کرنے دیں گے تومیں دہلی چلی جاوں گی۔ ہمارے انڈیا الائنس کی میٹنگ بھی ہے۔ بنگال میں ایس آئی آرکے ذریعہ ہمیں ہرایا گیا۔ 177 اسمبلی حلقوں میں الیکشن میں دھاندلی ہوئی اورالیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کو ہیک کیا گیا۔ میں خود متاثرہ ہوں۔ جب میں 13,000  ووٹوں سے جیت رہی تھی، تب مجھے کاونٹنگ سینٹرسے زبردستی باہرنکال دیا گیا۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Balaji Wafers Destroyed Lays: غریب لڑکے سے 4 ہزار کروڑ کی کمپنی تک، بالاجی نے Lay’s کو دی ٹکر

گجرات سے شروع ہونے والا بالاجی ہے، جس نے محدود وسائل سے سفر شروع کیا…

9 hours ago

Rahul Gandhi Event Row: ’چھاتروں کی گونج‘ میں پی ایم مودی کی مِمی کری پر ہنگامہ، این ڈی اے کا حملہ، اپوزیشن نے کہا- اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش

راہل گاندھی کی موجودگی میں ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کی…

9 hours ago

Sachkhand Nanak Dham Satsang: سچکھنڈ نانک دھام میں گونجے ’واہے گرو‘ کے جے کارے، سنت لوچن درشن داس جی نے دیا بے لوث خدمت کا پیغام

پنجاب کے بٹالہ میں اچل بائی پاس واقع سچکھنڈ نانک دھام درشن دربار میں اتوار،…

9 hours ago

Pricing Carbon To Defend Exports: یورپی ٹیکس کا توڑ بنا بھارت کا ’کاربن کریڈٹ ٹریڈنگ سسٹم‘، برآمد کنندگان کو ملے گی بڑی راحت

بھارت میں اکتوبر سے ملک کی پہلی کاربن مارکیٹ شروع ہونے جا رہی ہے۔ اس…

10 hours ago

Yemen Houthis Toyota Pickup Trucks: راکٹ نہیں، میزائل نہیں… یمن میں 38,000 سے زائد ٹویوٹا ٹرکوں کی آمد، دنیا بھر میں تشویش

یمن کے جنگ زدہ علاقوں میں ٹویوٹا پک اَپ ٹرکوں کی اچانک بڑھتی ہوئی تعداد…

10 hours ago