قومی

ممتا بنرجی کی کوششیں ناکام، ایس آئی آر پرسپریم کورٹ نے سنایا فیصلہ، بنگال میں ووٹرلسٹ کی ڈیڈ لائن بڑھائی گئی

نئی دہلی: ملک کی کئی ریاستوں میں اسپیشل انٹینسیو رویژن (ایس آئی آر) سے متعلق جاری گھمسان کے درمیان، مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو سپریم کورٹ سے دوہری مایوسی ہاتھ لگی ہے۔ ایک طرف جہاں خود وکیل بن کرپیروی کرنے کی ان کی کوشش ناکام رہی۔ وہیں دوسری طرف الیکشن کمیشن (ای سی آئی) کے افسران کے خلاف ہو رہے تشدد اوردھمکیوں پر سپریم کورٹ نے بنگال حکومت کو سخت  پھٹکارلگائی ہے۔

عمل میں رکاوٹ برداشت نہیں: سپریم کورٹ

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑاور جسٹس سوریہ کانت کی صدارت والی بینچ نے واضح کردیا کہ ایس آئی آر کے عمل پرکسی بھی طرح کی روک نہیں لگائی جاسکتی۔ عدالت نے واضح طور پر کہا کہ اس عمل میں کوئی بھی رخنہ اندازی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عدالت عظمیٰ نے ریاستوں کو وارننگ دی کہ اس جانچ عمل میں کسی بھی عمل کی رخنہ اندازی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ اس معاملے میں ریاستوں کو اپنی طرف سے کسی بھی طرح کی مداخلت اندازی کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن کے افسران پرحملہ

وہیں، سماعت کے دوران سالسٹرجنرل (ایس جی) اوردیگروکلا نے عدالت کوبتایا کہ بنگال میں الیکشن کمیشن کے افسران کوڈرایا جا رہا ہے اوران کے خلاف تشدد ہورہا ہے۔ اس پرعدالت نے سنگین رویہ اپناتے ہوئے بنگال کے ڈی جی پی کو اپنا ذاتی حلف نامہ داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہیں الیکشن کمیشن کے ذریعہ لگائے گئے الزامات اورسیکورٹی میں چوک پر وضاحت دینا ہوگا۔ عرضی گزاروں نے عدالت کوبتایا کہ سڑکوں پرتشدد ہورہا ہے اورپولیس ایف آئی آرتک درج نہیں کررہی ہے۔ یہاں تک کہ چیف الیکشن کمشنر(سی ای او) تک کونہیں بخشا گیا۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑاورجسٹس سوریہ کانت کی بینچ نے واضح طورپرکہا کہ عمل میں کوئی بھی رخنہ اندازی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ووٹرلسٹ کی ڈیڈلائن بڑھائی گئی

وہیں، مغربی بنگال میں دستاویزات کی تصدیق اورحتمی ووٹرلسٹ کی اشاعت کے لئے 14 فروری کی آخری تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی ہے۔ عدالت نے ریاستی حکومت کوہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کویقینی بنائے کہ فہرست میں شامل تمام 8,505 گروپ-بی افسران شام 5 بجے تک ڈیوٹی کے لئے رپورٹ کریں۔ کل الیکشن کمیشن کو یہ اختیارحاصل ہوگا کہ وہ موجودہ EROs/AEROs کو تبدیل کرے یا اہل پائے جانے پران کی خدمات برقراررکھے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Asian Games 2026: وزیر اعظم نریندر مودی ایشیائی کھیل 2026 میں حصہ لینے والے ہندوستانی دستے سے کریں گے ملاقات

ایشیائی کھیل 2026 کی تمغوں کی فہرست میں چین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چین…

1 hour ago

Earthquake tremors felt again in Hingoli: مہاراشٹر کے ہنگولی میں پھر محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے، شدت 2.9 ریکارڈ

اس سے قبل گزشتہ ماہ 26 ستمبر کو مہاراشٹر کے پال گھر ضلع میں بھی…

2 hours ago

Afzal Ansari Arms Licence Case: افضل انصاری کو الہ آباد ہائی کورٹ سے راحت، اسلحہ لائسنس منسوخی کا معاملہ دوبارہ کمشنر کے پاس پہنچا

یوپی نیوز: غازی پور کے رکن پارلیمنٹ افضل انصاری کے تین اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے…

11 hours ago

UP Panchayat Election: یوپی پنچایت انتخابات پر الہ آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم، 3 ماہ کے اندر ووٹنگ کرانے کی ہدایت

اتر پردیش میں تین سطحی پنچایت انتخابات کو لے کر الہ آباد ہائی کورٹ نے…

12 hours ago