قومی

Nitish Kumar On Rabri Devi: ”ای لڑکی ہے…“! نتیش کمار کے بیان پر سیاسی طوفان، رابڑی دیوی کے ساتھ تلخ نوک جھونک سے پورے بہار میں ہنگامہ

پٹنہ: بہار اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے پانچویں دن ایوان اس وقت شدید ہنگامے کی زد میں آ گیا جب سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی اور موجودہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے درمیان تلخ نوک جھونک دیکھنے کو ملی۔ دربھنگہ میں چھ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ عصمت دری کے معاملے پر رابڑی دیوی کی جانب سے نتیش کمار سے استعفیٰ کے مطالبے نے ایوان کا ماحول گرم کر دیا۔ اسی دوران وزیر اعلیٰ کے ایک جملے نے سیاسی حلقوں میں بھونچال پیدا کر دیا۔ اسمبلی کونسل کی کارروائی شروع ہوتے ہی راشٹریہ جنتا دل کے ایم ایل سی سنیل سنگھ نے بہار کی خراب قانون و نظم کی صورتحال کو لے کر حکومت پر حملہ بول دیا۔ انہوں نے دربھنگہ کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بچیاں محفوظ نہیں رہ گئیں۔ ان کے بیان کے بعد اپوزیشن نے ایوان میں نعرے بازی شروع کر دی، جس سے صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی۔

اسی دوران رابڑی دیوی نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہار کا شاید ہی کوئی ضلع بچا ہو جہاں بچیاں خود کو محفوظ محسوس کر سکیں۔ رابڑی دیوی کے اس بیان کے بعد ایوان میں ”نتیش کمار ہائے ہائے“ کے نعرے گونجنے لگے۔ اپنے خلاف نعرے سن کر وزیر اعلیٰ نتیش کمار آپے سے باہر ہو گئے۔ وہ اپنی نشست سے کھڑے ہوئے اور رابڑی دیوی کو نشانہ بناتے ہوئے سخت الفاظ کا استعمال کیا۔ نتیش کمار نے کہا کہ تم لوگوں نے اقتدار میں رہ کر کیا کام کیا ہے، آج کس منہ سے سوال پوچھ رہے ہو۔ اسی دوران انہوں نے رابڑی دیوی کے لیے متنازع جملہ کہا، ”ای لڑکی ہے، اس کو کچھ آتا تھا کیا؟“ ان کے اس بیان پر ایوان میں شور مزید بڑھ گیا۔

نتیش کمار نے مزید کہا کہ جب ان کی حکومت 2005 میں اقتدار میں آئی تو انہوں نے ایک ایک شعبے کی حالت کو سدھارنے کا کام کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ 15 سال کی سابقہ حکومت میں خواتین اور بچیوں کے لیے کوئی ٹھوس کام نہیں کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق، ان کی حکومت نے لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کیے۔ اس بیان کے بعد راشٹریہ جنتا دل کے اراکین شدید احتجاج پر اتر آئے۔ ایم ایل سی سنیل سنگھ ویل میں پہنچ گئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے کارروائی کچھ دیر کے لیے متاثر ہوئی۔

وزیر اعلیٰ کے بیان پر سیاسی ردعمل ایوان سے باہر بھی دیکھنے کو ملا۔ رابڑی دیوی کی بیٹی روہنی آچاریہ نے سوشل میڈیا پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نتیش کمار پر پارلیمانی وقار اور زبان کی حدیں پار کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار کے حالیہ بیانات سے محسوس ہوتا ہے کہ وہ خواتین کے تئیں ذہنی اور فکری تنگ نظری کا شکار ہو چکے ہیں۔ اس پورے واقعے کے بعد بہار کی سیاست ایک بار پھر گرم ہو گئی ہے۔ اپوزیشن نے وزیر اعلیٰ کے بیان کو خواتین کی توہین قرار دیا ہے، جبکہ حکمراں اتحاد اپنے موقف پر قائم ہے۔ یہ معاملہ آنے والے دنوں میں مزید سیاسی کشمکش کا سبب بن سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Sibghatullah

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

4 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

4 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

5 hours ago