قومی

Mamata Banerjee Dismisses Exit Polls: ’’بی جے پی دفتر سے جاری کیے گئے ہیں بنگال کے رجحان‘‘ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ایگزٹ پول کو کیا پوری طرح مسترد

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے ایگزٹ پول کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ یہ ’’بی جے پی دفتر سے جاری کیے گئے‘‘ اور پیسے دے کر میڈیا میں دکھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ ان کی جماعت ترنمول کانگریس سال 2026 کے اسمبلی انتخابات میں 226 سے زیادہ سیٹیں حاصل کرے گی۔ ممتابنرجی نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ ٹی وی پر دکھائے جانے والے اعداد و شمار حقیقت پر مبنی نہیں بلکہ بی جے پی کی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوام نے بڑے پیمانے پر ووٹنگ کر کے اپنا فیصلہ دے دیا ہے اور یہ نتائج 4 مئی کو واضح ہو جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شدید گرمی اور مبینہ دباؤ کے باوجود عوام نے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالے، جس پر انہوں نے ریاست کے لوگوں اور پارٹی کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔ ان کے مطابق: ’’مغربی بنگال کے عوام نے بیلٹ کے ذریعے ان طاقتوں کو جواب دیا ہے جو انہیں دبانا چاہتی تھیں۔‘‘

مرکزی ایجنسیوں اور بی جے پی پر الزامات

ممتا بنرجی نے بی جے پی اور مرکز پر الزام لگایا کہ وہ مختلف ایجنسیوں جیسے سی بی آئی، ای ڈی اور انکم ٹیکس محکمہ کا استعمال سیاسی مقاصد کے لیے کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ووٹروں کو پیسے دے کر متاثر کرنے کی کوشش کی گئی، جسے انہوں نے جمہوریت کے خلاف قرار دیا۔

ای وی ایم اور گنتی کے عمل پر خدشات

انہوں نے اپنے کارکنوں اور امیدواروں کو ہدایت دی کہ ووٹوں کی گنتی کے دوران چوکنا رہیں اور ہر مرحلے پر نظر رکھیں۔ ممتابنرجی نے الزام لگایا کہ بی جے پی ای وی ایم میں تبدیلی کی سازش کر سکتی ہے، اس لیے ہر بوتھ اور گنتی کے مرکز پر نگرانی ضروری ہے۔ مغربی بنگال میں انتخابات کے دونوں مراحل میں زبردست ووٹنگ دیکھنے کو ملی ہے، جس کے بعد سیاسی جماعتیں اپنے اپنے حق میں دعوے کر رہی ہیں۔ جہاں ٹی ایم سی اپنی فلاحی پالیسیوں پر اعتماد ظاہر کر رہی ہے، وہیں بی جے پی بدعنوانی اور قانون و نظم کے مسائل کو انتخابی مدعا بنا رہی ہے۔ اسمبلی انتخابات کے نتائج 4 مئی کو سامنے آئیں گے، جس کے بعد یہ طے ہوگا کہ ریاست میں اقتدار کس کے ہاتھ آتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

آئی پی ایل 2027 آکشن سے پہلے سوریہ کمار یادو کو ملی ممبئی کی کپتانی، 16 رکنی ٹیم کا اعلان، جانئے پوری تفصیل

سوریہ کمار کو یادو کو کپتانی کا کافی تجربہ ہے۔ سوریہ کمار کی کپتانی میں…

4 hours ago

جنوبی افریقہ ٹسٹ، ونڈے اور ٹی-20 سیریز کے لئے ٹیم انڈیا کا اعلان، 9 دسمبر سے دورے کا آغاز، یہاں دیکھیں پوری تفصیل

جنوبی افریقہ دورے پرہندوستانی ٹیم ایک ٹسٹ میچ، تین ونڈے اور تین ٹی-20 میچوں کی…

5 hours ago

PT Usha IOA Elections: آئی او اے انتخابات سے پہلے پی ٹی اوشا کو جھٹکا، میرٹ اسپورٹس پرسن زمرے میں نہیں مل سکی جگہ

چھ امیدواروں کے درمیان مقابلے میں چار خواتین نمائندوں کا انتخاب، اب 5 دسمبر کو…

5 hours ago