قومی

Jabalpur Cruise Incident: جبل پور کے برگی باندھ پر بڑا حادثہ، 31 افراد کو لے کر جانے والا جہاز ڈوب گیا، 4 لاشیں برآمد، 12 ابھی بھی لاپتہ

جبل پورمیں جمعرات کے روزبڑا حادثہ پیش آیا ہے، جہاں اچانک چلے آندھی طوفان کے سبب نرمدا برگی ڈیم میں چلنے والا جہازڈوب گیا۔ اس میں تقریباً 31 افراد سوارتھے۔ اس حادثے میں 4 افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ 15 لوگوں کوریسکیوکرلیا گیا ہے۔ وہیں 12 افراد کی تلاش کی جارہی ہے۔ جبل پورکلکٹرراگھویندرسنگھ نے بتایا کہ برگی باندھ میں ایک جہازکے پلٹنے سے چار افراد کی موت ہوگئی ہے۔ 15 لوگوں کوبچالیا گیا ہے جبکہ 12 دیگرلاپتہ افراد کے لئے تلاشی مہم جاری ہے۔ تلاشی اوربچاومہم چل رہی ہے۔

 آندھی طوفان کی وجہ سے ہوا حادثہ

جانکاری کے مطابق، آندھی طوفان کے سبب یہ حادثہ ہوا ہے۔ شام کے وقت اچانک چلی تیزآندھی کے سبب پانی میں ڈگمگاکر یہ جہاز ڈوب گیا۔ واضح رہے کہ مدھیہ پردیش ٹورازم کارپوریشن یعنی ایم پی ٹی کے ذریعہ یہ جہازچلایا جاتا ہے۔

وزیراعلیٰ موہن یادو نے کیا کہا؟

حادثہ سے متعلق وزیراعلیٰ موہن یادونے کہا، “آج جبل پورمیں تیزآندھی-طوفان کے سبب برگی ڈیم میں ہوئے مایوس کن حادثے سے متعلق مقامی انتظامیہ اورریسکیوفورس کا آپریشن مسلسل جاری ہے۔ تعمیرات عامہ (پی ڈبلیوڈی) کے وزیرراکیش سنگھ، وزیرسیاحت دھرمیندرسنگھ لودھی، ڈویژن انچارج اے سی ایس، اے ڈی جی اورمقامی عوامی نمائندوں کوموقع پرپہنچنے کی ہدایت دی گئی ہے۔”

وزیراعلیٰ موہن یادونے مزید لکھا، “تیزریسکیوآپریشنزکے ذریعہ 15 شہریوں کوبحفاظت بچا لیا گیا ہے۔ جلد ازجلد لاپتہ افراد کوتلاش کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ بحران کی اس گھڑی میں ریاستی حکومت پوری مستعدی کے ساتھ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اورہرممکن مدد کویقینی بنا رہی ہے۔”

حادثہ بے حد دردناک: دگوجے سنگھ

وہیں اس حادثہ سے متعلق سابق وزیراعلیٰ اورکانگریس لیڈردگ وجے سنگھ کا بھی بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جبل پورکے برگی باندھ میں جہازڈوبنے کا حادثہ بے حد تکلیف دہ ہے۔ حادثہ میں کئی لوگوں کے جاں بحق ہونے کی خبرہے۔ خدا (ایشور) ان کے روح (آتما) کوسکون (شانتی) دے۔  انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ سے اپیل ہے کہ ریسکیوآپریشن میں تیزی لائی جائے اورلاپتہ لوگوں کوجلد محفوظ طریقے سے نکالنے کی ہرممکن کوشش کی جائے۔ انتظامیہ کومجسٹریٹ جانچ کا حکم دینا چاہئے اورجہازکے ٹھیکیدارپرفوری کارروائی کرنی چاہئے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Air Quality: دہلی کی ہوا پھر ہوئی زہریلی، اکتوبر کا پہلا ہفتہ 3 سال میں سب سے زیادہ آلودہ، اوسط اے کیو آئی 171 ریکارڈ

مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…

3 hours ago

Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘

الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…

3 hours ago

Smriti Mandhana: کپتانی ملنے کے بعد اسمرتی مندھانا کا ہرمن پریت کور کے نام پیغام، کہا- مل کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…

4 hours ago

Ajit Agarkar Farewell: ’تاریخ آپ کے ساتھ زیادہ نرمی برتے گی‘، اگرکر کی رخصتی پر گمبھیر کے ایک جملے نے کھینچی توجہ

اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…

4 hours ago

CM Hemant Soren Mother Passes Away: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ روپی سورین کا انتقال، سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر

روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…

5 hours ago

Russia-Ukraine War: روس کا بڑا فضائی حملہ، کیف سمیت 12 علاقوں میں تباہی، 4 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…

5 hours ago