قومی

Mallikarjun Kharge announced the new team of CWC: ملکارجن کھڑگے نے کیا سی ڈبلیو سی کی نئی ٹیم کا اعلان، سچن پائلٹ سمیت ان چہروں کو ملی جگہ، دیکھیں فہرست

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنی نئی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ کھڑگے نے کانگریس ورکنگ کمیٹی کی نئی ٹیم میں سچن پائلٹ کو بھی جگہ دی ہے۔ کانگریس کی طرف سے جاری کردہ نئی ورکنگ کمیٹی میں 39 لوگوں کو شامل کیا گیا ہے۔

کانگریس کی نئی ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) میں پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے کے ساتھ سابق صدر سونیا گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور راہل گاندھی سمیت کئی سینئر لیڈر شامل تھے۔ پارٹی کے تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کے ذریعہ جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق کانگریس ورکنگ کمیٹی میں 39 ارکان، 32 مستقل مدعو اور نو خصوصی مدعو شامل کیے گئے ہیں۔

 

کھرگے نے صدر بننے کے 10 ماہ بعد ورکنگ کمیٹی کی تشکیل کی

کانگریس کی چار فارورڈ تنظیموں کے سربراہان – یوتھ کانگریس، این ایس یو آئی، مہیلا کانگریس اور سیوا دل کے انچارج سی ڈبلیو سی کے ممبران ہوں گے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے گزشتہ سال اکتوبر میں انتخابات کے بعد عہدہ سنبھالا تھا۔ تقریباً 10  ماہ بعد انہوں نے ورکنگ کمیٹی بنائی ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کانگریس ورکنگ کمیٹی کی فہرست میں پرینکا گاندھی واڈرا، اے کے انٹونی، میرا کمار، دگ وجے سنگھ، پی چدمبرم، آنند شرما، سچن پائلٹ، ششی تھرور، نصیر حسین، الکا لامبا، سپریا سرینیٹ، پرنیتی شندے، پون کھیرا، گنیش گوڈیال، یشومتی ٹھاکر اور کچھ دوسرے سینئر لیڈروں کو بھی سی ڈبلیو سی میں شامل کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Riyadh Airport Attack: سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر بھیانک حملہ، 12 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی، 11 ہندوستانی بھی متاثر

ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں بھاری جانی نقصان کی…

5 hours ago

LG Dr. Dinesh Sharma: شری وجئے پورم میں پہلی بار ڈانڈیا مہوتسو کا انعقاد، لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کی شرکت

انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے شاردیہ نوراتری کے مبارک…

5 hours ago

LG Inaugurated MT IRIS: انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر نے انڈین آئل کے نئے بارج ’ایم ٹی آئرس‘ کا کیا افتتاح

دور دراز جزائر تک ایندھن کی محفوظ اور قابل اعتماد فراہمی کو ملے گی تقویت،…

5 hours ago

LPU Student Suicide: پنجاب، ایل پی یو کے طالب علم کی خودکشی، پی جی کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ملی لاش، علاقے میں ہلچل

جالندھر میں واقع لوولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) کے 21 سالہ طالب علم کی…

5 hours ago