Malegaon Blast Case 2008: سال 2008 کے مالیگاؤں دھماکہ معاملے میں ملزمہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے پیر (25 ستمبر) کو ممبئی واقع این آئی اے کورٹ میں پیش ہوئیں۔ انہوں نے اس دوران کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے ہی میری صحت خراب ہوئی۔
بی جے پی لیڈرپرگیہ سنگھ ٹھاکرنے کہا، ”کانگریس کی اذیت جو بھی ہوئی وہ تو یقینی ہے۔ میں پہلے صحتمند تھی، لیکن پولیس کی حراست میں آئی تو میری پریشانی بڑھتی گئی… میں جیل گئی توصحتیاب تھی، لیکن آنے پربستر پرنکلی، کینسر ہوا، ریڑھ کی پریشانی اورنیوروکی پریشانی ہوئی۔ اس کی وجہ کانگریس کی حکومت اوراے ٹی ایس ہے۔ ”
پرگیہ ٹھاکرنے کیا کہا؟
پرگیہ سنگھ ٹھاکرنے کہا کہ عدالت کے سامنے پیر کے روز سبھی کو موجود ہونا تھا۔ ہم تین دنوں کا سفر کرنے ممبئی پہنچے، لیکن میری صحت ایسی نہیں ہے کہ میں اتنی لمبا سفرکرکے عدالت پہنچ سکوں۔ جج نے جب کہا کہ ہرروز کورٹ میں موجود رہنا ہوگا تو میں نے عدالت سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی طرف سے ہراساں کئے جانے کی وجہ سے میری صحت بگڑگئی ہے، اس لئے ہمیں کچھ راحت دی جائے۔ عدالت نے اسے قبول کرلیا۔
بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکرنے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ عدالت نے اپنا عمل مکمل کرلیا ہے۔ اس پرمیں زیادہ کچھ نہیں کہوں گی، لیکن ہراساں کرکے ایک نقلی کیس بنایا گیا ہے۔ میرا کیس کلین ہے۔ یہ خدا بھی جانتے ہیں۔ عدالت میں کون آتا ہے کون نہیں، اس پرمیں کچھ نہیں کہہ سکتی، لیکن میں ہمیشہ پہنچتی ہوں۔ اپنے سبھی فرائض کی ادائیگی کرتی ہوں۔ پرگیہ سنگھ ٹھاکرنے کہا کہ میں 2024 میں عوام کے درمیان کیسے جاؤں گی (بے قصوریا بری ہوکر) یہ ٹھاکرجی طے کریں گے۔
کیا ہے مالیگاؤں دھماکہ معاملہ؟
مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں 29 ستمبر 2008 کو بم دھماکہ ہوا تھا۔ ان دھماکوں میں 6 افراد کی موت ہوئی تھی۔ جبکہ 100 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے تھے۔ اس معاملے میں سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکراور لیفٹیننٹ کرنل پرساد پروہت سمیت کل 7 ملزم بنائے گئے ہیں۔ فی الحال سبھی ملزم ضمانت پر ہیں۔ اس معاملے میں ملزم نمبر-1 پرگیہ سنگھ ٹھاکرہیں۔ پرگیہ سنگھ ٹھاکرابھی بھوپال کی رکن پارلیمنٹ ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…