قومی

Bihar Education Department: مرد ٹیچر کے پیٹ سے پیدا ہوگا بچہ،بی پی ایس سی ٹیچر کو محکمہ تعلیم نے حاملہ بتا کردی Maternity Leave،یہ بہار ہے ،یہاں کچھ بھی ممکن ہے

بہار کا محکمہ تعلیم اکثر سرخیوں میں رہتا ہے لیکن اس بار محکمہ تعلیم میں ایک بڑا گھوٹالہ ہوا ہے۔ محکمہ تعلیم نے بی پی ایس سی کے ایک مرد ٹیچر کو حاملہ بنادیا ہے اور اسے زچگی کی چھٹی(Maternity Leave) بھی دے دی ہے۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد اب بہار کے محکمہ تعلیم اور اساتذہ کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ دراصل یہ پورا معاملہ حاجی پور مہوا بلاک علاقے کے حسن پور اوستی ہائی اسکول کا ہے۔ یہاں تعینات بی پی ایس سی ٹیچر جتیندر کمار سنگھ کو محکمہ تعلیم نے اس بنیاد پر چھٹی دے دی ہے کہ وہ حاملہ ہے۔ جتیندر کمار سنگھ کو محکمہ تعلیم کے پورٹل ای شکشا کوش پر زچگی کی چھٹی دی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم اور سرکاری ویب سائٹ کے مطابق استاد جتیندر کمار سنگھ حاملہ ہیں اور چھٹی پر ہیں۔

غور طلب بات یہ ہے کہ زچگی کی چھٹی صرف خواتین اساتذہ کے لیے ہے۔ خواتین اساتذہ کو یہ چھٹی اس وقت ملتی ہے جب وہ حاملہ ہوتی ہیں اور بچے کو جنم دینے والی ہوتی ہیں۔ لیکن حاجی پور میں تصویر بالکل مختلف ہے ۔یہاں مرد ٹیچر کو بھی زچگی کی چھٹی دی گئی ہے۔چونکہ محکمہ نے یہ قبول کیا ہے کہ جیتندر سنگھ حمل سے ہے ،تو پھر Maternity Leave اس کا حق بنتا ہے۔ یہ بہار ہے ،یہاں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ لیکن یہاں مرد بھی حاملہ ہوجائے گا،یہ پہلی بار ہورہا ہے۔

محکمہ تعلیم نے غلطی تسلیم کر لی

تاہم اس معاملے میں بلاک ایجوکیشن آفیسر ارچنا کماری نے محکمہ کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورٹل پر خرابی کی وجہ سے ایسا ہوا ہے۔ مرد اساتذہ کو اس قسم کی چھٹی نہیں دی جاتی۔ اس میں جلد بہتری لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ اس ٹیچر کو زچگی کی چھٹی دی گئی ہے اور ایسا ممکن بھی نہیں ہے۔ ظاہر طور پر یہ تکنیکی غلطی ہے جس کو درست کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Rahmatullah

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: دہلی اسمبلی الیکشن میں اترے گی جے ڈی یو، راجیو رنجن نے کہا- کیجریوال کو کریں گے بے نقاب

مرکزی وزیرراجیو رنجن  (للن سنگھ) نے کہا ہے کہ این ڈی اے کے ساتھ الائنس…

19 minutes ago

South Africa: جہاں کی گرمی سے ابل جاتے ہیں پتھر، اسی کان سے آتا ہے دنیا کا 16% سونا

جنوبی افریقہ کے صوبے گوتینگ میں واقع Mponeg سونے کی کان دنیا کی سب سے…

3 hours ago

Delhi Election 2025: کانگریس کی دوسری فہرست کو سی ای سی نے دی منظوری، جانئے کب ہوگی جاری

کانگریس کی مرکزی انتخابی کمیٹی (CEC) نے منگل کو دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں…

3 hours ago

OYO سے سب سے زیادہ بکنگ کس شہر میں ہوئی؟ رپورٹ میں انکشاف؛ کئی مذہبی شہروں کے نام بھی شامل

سال 2024 ختم ہونے کو ہے۔ اس عرصے میں لوگوں نے سال بھر بڑے پیمانے…

4 hours ago

Jammu Kashmir News: جموں و کشمیر کا پونچھ ضلع میں سڑک حادثے میں 5 فوجی ہلاک، کھائی میں گری گاڑی، متعدد زخمی

جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کے بلنوئی سیکٹر میں منگل (24 دسمبر 2024) کو…

5 hours ago