اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے چودھری چرن سنگھ ایئرپورٹ پر اس وقت افرا تفری مچ گئی جب سکیورٹی چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ ملزم مہیش کمار کے بیگ سے دیسی پستول برآمد ہوئی۔ ملزم اسے چھپا کر دبئی لے جانے کی کوشش کر رہا تھا۔پولیس کی مستیعدی سے کوئی بڑی سازش ناکام ہو گئی ہے۔
جانچ میں سامنے آیا ہتھیار
ایئر انڈیا ایکسپریس کی فلائٹ آئی ایکس-193 سے دبئی جانے والے مسافر کے بیگ کی لیول-4 چیکنگ کے دوران ایم ایس ایف اہلکاروں کو ایک مشتبہ چیز نظر آئی۔ بیگ کھولنے پر اس میں 12 بور کی غیر قانونی دیسی پستول برآمد ہوئی۔
مسافر حراست میں
سکیورٹی اہلکاروں نے فوراً ملزم کو پکڑ لیا۔ اس کی شناخت ضلع گونڈا کے رہنے والے مہیش کمار چوہان کے طور پر ہوئی۔ بعد میں اسے سروجنی نگر پولیس کے حوالے کر دیا گیا، جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔
تحقیقات کے اہم سوالات
پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ یہ پستول ملزم مہیش کمار کے پاس کیسے آیا اور وہ اسے دبئی کیوں لے جا رہا تھا۔ اس کے ساتھ یہ بھی تفتیش ہو رہی ہے کہ آیا اس معاملے میں کوئی بڑا گروہ یا دیگر افرادبھی ملوث ہیں۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کا بیان
حکام نے کہا کہ سکیورٹی نظام مکمل طور پر چوکس ہے اور مسافروں کی کئی سطحوں پر جانچ کی جاتی ہے۔ اس واقعے نے ثابت کر دیا کہ سکیورٹی چیکنگ کتنی اہم ہے۔ فی الحال پولیس اس معاملے کی گہرائی سے تحقیقات کر رہی ہے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ پولیس ملزم مہیش کمار کے تار کسی بڑے دہشت گرد گروپ سے جڑنے ہونے کی بھی جانچ کرے گی یا معمولی جانچ کرکے ملزم کو بری کر دیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
شیفالی ورما نے محض 26 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کرکے بھارتی خواتین ون…
دسمبر 2030 تک نیا ٹرمینل تیار کرنے کا منصوبہ، سالانہ 2 کروڑ مسافروں کو سنبھالنے…
وکلا کے ایک گروپ نے جسٹس اجے بھنوٹ کی عدالت میں ہنگامہ آرائی کی اور…
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبا کا احتجاج 17ویں روز بھی جاری رہا۔ کیمپس کے قرب…
انڈمان و نکوبار جزائر کی انتظامیہ نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ مرکز کے زیر…
اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے حادثے کے متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے…