قومی

Gautam Adani Anniversary Kedarnath: شادی کی 40ویں سالگرہ پر کیدارناتھ پہنچے  گوتم اڈانی ،ولڈ لیبر ڈے پر 4 لاکھ ملازمین کے لیے شروع کی  نئی پہل

نئی دہلی: دنیا کے معروف صنعت کار گوتم اڈانی نے اپنی شادی کی 40ویں سالگرہ ایک روحانی انداز میں مناتے ہوئے اہلیہ پریتی اڈانی کے ساتھ کیدار ناتھ میں حاضری دی اور بھگوان شیو کی خصوصی پوجا کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی چار دہائیوں پر محیط ازدواجی زندگی کو یاد کرتے ہوئے کامیابی میں اپنی اہلیہ کے کردار کو “خاموش طاقت” اور “مضبوط بنیاد” قرار دیا۔گوتم اڈانی نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس دن کو اپنے لیے بے حد خاص قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف عالمی یومِ مزدور ہے اور دوسری طرف ان کی شادی کی سالگرہ، ایسے مقدس موقع پر انہوں نے ملک کی ترقی، خوشحالی اور طاقت کے لیے پرارتھناکی۔ انہوں نے پریتی ادانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر مشکل وقت میں ان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی رہیں۔

اڈانی گروپ کے سربراہ نے اس موقع پر اپنے چار لاکھ سے زائد ملازمین کے لیے ایک نئی پہل کا بھی اعلان کیا۔ اس اقدام کو “اپنی بات، اپنوں کے ساتھ” کا نام دیا گیا ہے، جس کا مقصد ادارے کے ہر فرد کے ساتھ براہِ راست اور مخلصانہ رابطہ قائم کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ کوئی رسمی کارپوریٹ پروگرام نہیں بلکہ ایک خاندانی ماحول پیدا کرنے کی کوشش ہے۔گوتم اڈانی نے کہا کہ وہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے وقتاً فوقتاً اپنے خیالات، تجربات اور زندگی کے اسباق اپنے ساتھیوں کے ساتھ شیئر کریں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے ملازمین سے سیکھنے کے لیے بھی تیار رہیں گے۔ ان کے مطابق جب لاکھوں افراد ایک دوسرے کا سہارا بن کر کام کریں گے تو کام کے معیار اور لگن میں نمایاں بہتری آئے گی۔

اپنے پیغام میں انہوں نے “ترقی یافتہ بھارت” کے وژن کو بھی دہرایا اور کہا کہ ادانی گروپ صرف بڑے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے نہیں بنا رہا بلکہ ملک کی مجموعی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب پورا ادانی خاندان متحد ہو کر کام کرے گا تو وہ ملک کی تعمیر میں نمایاں حصہ ڈالے گا۔آخر میں گوتم ادانی نے بھگوان شیو سے پرارتھنا کی کہ پورا گروپ اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھتا رہے اور ملک کی خدمت میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Jaanta Raja Concluded: ’جانتا راجا‘ کے تاریخی ڈرامے کا شاندار اختتام، 250 فنکاروں کی پرفارمنس دیکھنے کے لیے غازی آباد میں امڈا عوام کا سیلاب

دیویہ پریم سیوا مشن کے زیر اہتمام سات روزہ ثقافتی پروگرام اختتام پذیر۔ تاریخی ڈرامے…

41 minutes ago

Donald Trump Takes Credit: آپریشن سندور کے بعد اب اسرائیلی انتخابات کا کریڈٹ بھی ٹرمپ کے نام؟ ہر کامیابی کا سہرا اپنے سر باندھنے کا دعویٰ

اسرائیلی پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی رجحانات میں بنیامین نیتن یاہو کا اتحاد آگے، امریکی صدر…

44 minutes ago

Uniform Civil Code: ’بھارت کو متحد رکھنے کے لیے یکساں سول کوڈ ضروری‘، قومی سیمینار میں جسٹس سنجے کرول اور ماہرین نے پیش کی اپنی رائے

’بھارت کلیکٹو فاؤنڈیشن‘ کی جانب سے دارالحکومت دہلی میں ایک خصوصی سیمینار منعقد کیا گیا۔…

1 hour ago