قومی

PM Modi Seychelles Visit: وزیراعظم مودی سیشلز کے دورے پر روانہ، ڈیجیٹل ادائیگی، سمندری سلامتی اور بلیواکانومی پر بڑے معاہدوں کا امکان

نئی دہلی: بحرِ ہند کے خطے (Indian Ocean Region) میں بھارت کے اسٹریٹجک اثر و رسوخ اور ‘گلوبل ساؤتھ’ کی قیادت کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے وزیر اعظم نریندر مودی آج 27 جون سیشلز کے تاریخی سرکاری دورے پر روانہ ۔ وہ سیشلز کے صدر پیٹرک ہرمینی کی خصوصی دعوت پر ملک کے قومی دن کی گولڈن جوبلی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی  شرکت کریں گے۔ یہ دورہ عالمی سفارت کاری کے لحاظ سے انتہائی اہم مانا جارہا ہے اور توقع ہے کہ اس سے بحر ہند کے لیے ہندوستان کے ‘ساگر’ (خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی) کے وژن کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی امید ہے۔

دفاع، سلامتی اور اقتصادی تعاون کا جامع جائزہ

بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق، اس دورے کے دوران وزیر اعظم مودی اور صدر پیٹرک ہرمینی دونوں ممالک کے درمیان دفاع، سلامتی، معیشت اور باہمی تعاون کے مختلف شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔ وزیر اعظم سیشلز کی قومی اسمبلی سے بھی خطاب کریں گے اور وہاں مقیم بھارتی برادری سے ملاقات بھی کریں گے۔بحرِ ہند میں واقع ایک اہم جزیرہ نما ملک ہونے کے باعث سیشلز، بھارت کی سلامتی اور ترقیاتی حکمتِ عملی میں خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔

ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر اور یو پی آئی پر پیش رفت

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں سیشلز کے صدر نے بھارت کا دورہ کیا تھا، جس کے دوران دونوں ممالک نے سیشلز میں بھارت کے طرز پر ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر  (ڈی پی آئی)اور یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس(یو پی آئی) جیسے جدید ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو نافذ کرنے پر اتفاق کیا تھا۔اسی طرح بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ماریشس میں سیشلز کے وزیر خارجہ بیری فاور سے ملاقات کے دوران سیشلز کی اقتصادی مشکلات سے نمٹنے کے لیے بھارت کی جانب سے خصوصی اقتصادی پیکیج فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ توقع ہے کہ وزیر اعظم مودی کے اس دورے کے بعد ان منصوبوں پر عمل درآمد میں تیزی آئے گی۔

اے آئی، سائبر سکیورٹی اور بلیو اکانومی پر بھی توجہ

سیشلز میں بھارت کے ہائی کمشنر روہت راتھیش کے مطابق، دونوں ممالک کے تعلقات اس وقت اپنی بہترین اور انتہائی متحرک سطح پر ہیں۔ اس دورے کے دوران دفاعی، تکنیکی اور دیگر شعبوں میں متعدد معاہدوں پر دستخط ہونے کی توقع ہے۔بھارت روایتی دفاعی تعاون کے علاوہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) ، سائبر سکیورٹی، سمندری سائنس، ماحولیاتی تحفظ اور بلیو اکانومی جیسے جدید شعبوں میں بھی سیشلز کے ساتھ شراکت داری کو مزید وسعت دینے کی تیاری کر رہا ہے، جس سے بحرِ ہند کے خطے میں دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعاون کو نئی مضبوطی ملنے کی امید ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

5 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

6 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

7 hours ago