بین الاقوامی

Venezuela Earthquake: وینزویلا میں پھر زلزلے کے جھٹکے، 900 سے زائد ہلاکتوں کے بعد 4.9 شدت کے زلزلے نےعوام میں پھیل گیا خوف و ہراس

نئی دہلی : وینزویلا میں تباہ کن دوہرے زلزلوں کے صرف چند روز بعد ایک بار پھر زمین لرز اٹھی۔ 4.9 شدت کے نئے زلزلے نے پہلے ہی خوف زدہ عوام کی تشویش میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ اس سے قبل آنے والے دو طاقتور زلزلوں میں 900 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ کئی شہر شدید تباہی کا شکار ہوئے تھے۔ تازہ جھٹکوں کے بعد امدادی اور ریسکیو کارروائیوں کے دوران عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔جمعہ کی دوپہر وینزویلا کے شمالی ساحلی علاقے کے قریب 4.9 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے جھٹکے دارالحکومت کاراکاس اور ماراکے شہر میں بھی محسوس کیے گئے۔ اچانک آنے والے اس زلزلے کے بعد لوگ اپنی جانیں بچانے کے لیے گھروں اور عمارتوں سے نکل کر محفوظ مقامات کی طرف دوڑ پڑے۔ اس دوران ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں مصروف امدادی ٹیموں کو بھی اپنی حفاظت کے پیش نظر کچھ دیر کے لیے ریسکیو آپریشن روکنا پڑا، جس سے امدادی سرگرمیاں مزید متاثر ہوئیں۔

بدھ کو آیا تھا تباہ کن دوہرا زلزلہ

یہ نیا زلزلہ ایسے وقت آیا ہے جب صرف دو روز قبل بدھ کی شام 7.2 اور 7.5 شدت کے دو طاقتور زلزلوں نے ملک میں وسیع پیمانے پر تباہی مچا دی تھی۔ ان زلزلوں سے رہائشی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں اور کئی علاقے ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس قدرتی آفت میں اب تک کم از کم 920 افراد ہلاک جبکہ 3,360 زخمی ہو چکے ہیں۔ حکام کے مطابق 172 افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، جبکہ 50 ہزار سے زائد افراد لاپتا بتائے جا رہے ہیں۔

امدادی کارروائیوں میں مشکلات

ریسکیو ٹیمیں، رضاکاراورمقامی شہری ملبے تلے دبے افراد کو زندہ نکالنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں، تاہم ٹوٹی ہوئی سڑکیں، بھاری مشینری کی کمی اور بین الاقوامی امداد کی تاخیر کے باعث امدادی کارروائیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں خاندان اپنے پیاروں کو بچانے کے لیے اپنے ہاتھوں سے کنکریٹ اور سریا ہٹا رہے ہیں۔ لا گوئیرا شہر کے ہیوگو شاویز ہاؤسنگ کمپلیکس کے منہدم ہونے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں، جنہیں نکالنے کے لیے متاثرہ خاندان کرینوں اور بھاری مشینری کی فوری فراہمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اسپتال بھر گئے، عوام میں غم و غصہ

زخمیوں کی بڑی تعداد کے باعث اسپتالوں میں گنجائش ختم ہو چکی ہے، جبکہ بے گھر ہونے والے ہزاروں خاندانوں کو امدادی کیمپوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ادھر امدادی کارروائیوں کی سست رفتاری پر قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگیز کی حکومت پر عوامی اور سیاسی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ متاثرین جلد از جلد امداد اور ریسکیو وسائل فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق اس دوہرے زلزلے سے وینزویلا کو تقریباً 6.7 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے، جو گزشتہ کئی دہائیوں کی بدترین قدرتی آفات میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

4 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

5 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

6 hours ago