بین الاقوامی

Save America Act: صدر ٹرمپ کا ووٹر آئی ڈی پر پھر زور، کانگریس سے ‘سیو امریکہ ایکٹ’ منظور کرنے کی اپیل

واشنگٹن: نئی دہلی :امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر انتخابی اصلاحات پر زور دیتے ہوئے کانگریس سے ‘سیو امریکہ ایکٹ’ (Save America Act) منظور کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ووٹ ڈالنے کے لیے فوٹو شناختی کارڈ اور امریکی شہریت کا ثبوت لازمی قرار دیا جائے۔فیتھ اینڈ فریڈم کولیشن کی ‘روڈ ٹو میجورٹی کانفرنس’ سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی انتخابات کے تحفظ کے لیے اس قانون کی منظوری ناگزیر ہے۔ ان کے مطابق مجوزہ اصلاحات میں ووٹر شناخت، شہریت کی تصدیق اور میل اِن ووٹنگ پر سخت پابندیاں شامل ہونی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ ہر ووٹر کے لیے فوٹو آئی ڈی اور شہریت کا ثبوت پیش کرنا لازمی ہونا چاہیے، جبکہ میل اِن بیلٹ کی اجازت صرف بیماری، معذوری، فوجی خدمات یا سفر جیسے محدود حالات میں دی جانی چاہیے۔

صدر ٹرمپ نے اس تجویز کی مخالفت کرنے پر ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ ساتھ بعض ریپبلکن لیڈروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے الاسکا سے ریپبلکن سینیٹر لیزا مرکاوسکی کا نام لیتے ہوئے اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ ان پر دباؤ ڈالیں تاکہ وہ اس بل کی حمایت کریں۔ٹرمپ نے کیلیفورنیا کے انتخابی نظام پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہاں ووٹوں کی گنتی میں غیر معمولی تاخیر ہوتی ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ کئی ہفتے گزرنے کے باوجود انتخابی نتائج مکمل نہیں ہوتے، جس سے شفافیت پر سوالات اٹھتے ہیں۔

انہوں نے بغیر کوئی ثبوت پیش کیے انتخابی دھاندلی کے الزامات بھی دہرائے اور کہا کہ طویل عرصے تک ووٹوں کی گنتی جاری رہنے سے نتائج میں رد و بدل کے خدشات پیدا ہوتے ہیں۔ ٹرمپ نے اسپینسر پراٹ اور اسٹیو ہلٹن کا حوالہ دیتے ہوئے انتخابی عمل کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔صدر ٹرمپ نے کیلیفورنیا کے انتخابی عمل کا موازنہ جنوبی امریکی ملک کولمبیا سے کرتے ہوئے کہا کہ وہاں تقریباً 30 ملین ووٹ انتخابی رات ہی گن لیے گئے تھے اور کسی قسم کی شکایت سامنے نہیں آئی۔

انہوں نے اپنے حامیوں سے آئندہ وسط مدتی (مڈٹرم) انتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخابات انتہائی اہم ہیں اور عوام کو ان کی انتظامیہ کی پالیسیوں کے دفاع کے لیے ووٹ ڈالنا ہوگا۔اپنی تقریر کے دوران صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ 2020 کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی، تاہم انہوں نے اس الزام کے حق میں کوئی نیا ثبوت پیش نہیں کیا۔انتخابی اصلاحات سے متعلق یہ بیان انہوں نے مذہب، امیگریشن، قومی سلامتی، معیشت اور امریکہ کی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کے موضوعات پر مبنی ایک جامع خطاب کے دوران دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

6 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

7 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

7 hours ago