قومی

Major accident in Chhattisgarh: چھتیس گڑھ میں بڑا حادثہ، اسٹیل پلانٹ کا حصہ گرنے سے 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی

چھتیس گڑھ کے مضافاتی علاقے میں قائم ایک نجی اسٹیل پلانٹ کا بڑا حصہ گر گیا۔ اس حادثے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ کئی افراد زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ چھتیس گڑھ کی راجدھانی کے قریب پیش آیا، جہاں ضلع کے مضافاتی علاقے میں واقع ایک نجی اسٹیل پلانٹ کے بڑے حصے کے گرنے سے 6 افراد کی موت ہو گئی اور کئی زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ راجدھانی رائے پور کے مضافات میں واقع سلتارا انڈسٹریل ایریا میں ’اسپات لمیٹڈ‘ نامی اسٹیل پلانٹ میں پیش آیا۔

مینٹیننس کے کام کے بعد ہوا حادثہ
موصولہ معلومات کے مطابق حادثے سے قبل پلانٹ میں مرمت (مینٹیننس) کا کام کیا گیا تھا۔ کام کی جانچ کرنے کے لیے جب پلانٹ کے کچھ ملازمین پہنچے تو اچانک ایک سِلّی گر گئی اور وہ سب اس کی زد میں آ گئے، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ حالانکہ، سینئر افسران کے مطابق حادثے کے فوراً بعد ہی بچاؤ کارروائی شروع کر دی گئی تھی۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ابھی کچھ لوگ ملبے کے نیچے دبے ہو سکتے ہیں لیکن زخمیوں کی حالت کے بارے میں فی الحال کوئی واضح اطلاع نہیں ملی ہے۔

پلانٹ کے حفاظتی معیارات پر سوال
پلانٹ میں پیش آئے اس سنگین حادثے نے پلانٹ کے حفاظتی معیارات پر بھی سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ فی الحال زخمیوں کو رائے پور کے ضلع اسپتال اور میکہرا اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے اور ان کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ضلعی انتظامیہ حادثے کی جگہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن چلا رہی ہے۔ خدشہ ہے کہ ملبے میں اب بھی مزید لوگ دبے ہو سکتے ہیں۔

پلانٹ کے باہر عوام کا ہجوم
جہاں پولیس اور ضلعی انتظامیہ پلانٹ کے اندر موجود رہ کر زخمیوں کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہے، وہیں دوسری طرف اس واقعے کی خبر سنتے ہی ’اسپات لمیٹڈ‘ اور پاور پلانٹ کے باہر عوام کا ہجوم جمع ہو گیا۔ ہجوم کو دیکھتے ہوئے پلانٹ کے مرکزی دروازے کو بند کر دیا گیا ہے جہاں سیکورٹی اور قانون کی بالادستی قائم رکھنے کے لیے پولیس کی ایک ٹکڑی تعینات کی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Bharat Express

Recent Posts

Rahul Gandhi at Press Conference: وزیر اعظم سے لے کر سپاہی تک کو سزا دلوائیں گے، پریس کانفرنس میں راہل گاندھی کا اعلان

راہل گاندھی نے پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں…

56 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: پوپ لیو چہاردہم کی سرجری کے بعد وزیر اعظم مودی نے جلد صحت یابی کی پرارتھناکی

سرجری کے دوران جانچے گئے بافتوں سے پہلے کیے گئے ٹیسٹوں کی بنیاد پر لگائے…

2 hours ago