ممبئی: ٹاٹا گروپ کے سابق چیئرمین رتن ٹاٹا کو حکومت مہاراشٹر کی جاب سے ادیوگ رتن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ملک کے سب سے قدیم صنعتی گھرانہ ٹاٹا گروپ کی اس بزرگ شخصیت کو یہ اعزاز دینے کے لیے مہاراشٹر کے سی ایم ایکناتھ شندے خود ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور اجیت پوار کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پہنچے۔ جنوبی ممبئی کے کولابا میں واقع ان کی رہائش گاہ پر جا کر انہیں یہ اعزاز دیا۔ بتا دیں کہ مہاراشٹر حکومت کی طرف سے دیے جانے والے اس اعزاز میں مہاراشٹر انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے ایک شال، ایک سند اور ایک یادگار دیا جاتا ہے۔
پہلی بار شروع کیا گیا ایوارڈ
مہاراشٹر حکومت نے رتن ٹاٹا کو ریاست کے پہلے ادیوگ رتن ایوارڈ سے سرفراز کیا ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی جانب سے پہلی بار شروع کیے گئے اس ایوارڈ کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں رتن ٹاٹا اور ٹاٹا گروپ کا تعاون بہت بڑا ہے۔ رتن ٹاٹا کو ادیوگ رتن کے طور پر نوازنے سے ایوارڈ کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ حکومت مہاراشٹر کی طرف سے دیے گئے اس ایوارڈ کو قبول کرنے کے لیے میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ساتھ ہی اس ایوارڈ سے نوازے جانے کے بعد رتن ٹاٹا نے سب کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے رتن ٹاٹا کی لمبی عمر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
گزشتہ سال کیا گیا تھا ایوارڈ کا اعلان
آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ سال 28 جولائی کو مہاراشٹر حکومت نے رتن ٹاٹا کو مہاراشٹر ادیوگ رتن ایوارڈ دینے کا اعلان کیا تھا۔ ایوارڈ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے ریاستی صنعت کے وزیر ادے سمنت نے کہا کہ یہ ایوارڈ مہاراشٹر میں کام کرنے والے ایک صنعتکار کو دیا جائے گا۔ ٹاٹا ٹرسٹ کے توسط سے اس انڈسٹری گروپ کے ذریعہ سماجی اور فلاح و بہبود کے کام وسیع پیمانے پر کئے جاتے ہیں۔ وہیں رتن ٹاٹا کو سال 2000 میں پدم بھوشن اور سال 2008 میں پدم وبھوشن سے نوازا گیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…