قومی

Pune Accident: پنے میں بڑا حادثہ، دو ٹرکوں کی ٹکر سے لگی آگ، 8 کی جل کر موت

پنے کے نولے پُل پر جمعرات (13 نومبر) کو بڑا حادثہ ہوگیا۔ یہاں دوکنٹینراورٹرک ٹکرا گئے، جس سے ایک ٹرک میں آگ لگ گئی۔ ایک کار دونوں ٹرک کے درمیان میں پھنس گئی اور پوری طرح جل گئی۔ فائربریگیڈ کے مطابق، اب تک 8 لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ جلتی گاڑیوں میں کچھ اور لوگوں کے پھنسے ہونے کا امکان ہے۔ اس لئے مہلوکین کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ دراصل، یہ حادثہ پنے شہر کے باہری علاقے میں ممبئی-بنگلورو ہائی وے پر ہوئی، جہاں دو بڑے کنٹینر ٹرک کے درمیان ایک کار پھنس کرچکنا چور ہوگئی، جس سے 8 لوگوں کی موت ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ نولے برج پر شام کو ہوئے حادثہ میں کئی لوگ زخمی بھی ہیں۔

ایک پولیس افسر نے کہا کہ زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا۔ حادثہ کے بعد سامنے آئے ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا رہا ہے کہ دو بھاری ٹرکوں کے بعد ٹرک آگ کا گولہ بن گیا اور ایک کارکچل کرچکنا چور ہوگئی۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ابتدائی جانکاری کے مطابق، حادثے میں پانچ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ کئی لوگ اس میں زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔

پولیس افسر کے مطابق، ہم اس بات کی جانچ کررہے ہیں کہ حادثہ کیسے ہوا۔ فی الحال، ہماری ترجیحات یہ یقینی بنانا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال میں فوراً علاج ملے۔ انہوں نے بتایا کہ فائر بریگیڈ نے پانی کے ٹینکرموقع پر بھیجے اور آگ بجھانے کی کوشش جاری ہے۔ وہیں اس خطرناک حادثہ کے بعد مصروف شاہراہ پر ٹریفک جام لگ گیا۔

(یہ خبر ابھی اپڈیٹ کی جارہی ہے)

 

Nisar Ahmad

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

4 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

4 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

5 hours ago