قومی

Maharashtra portfolios: مہاراشٹرحکومت میں وزارتوں کی تقسیم ختم،فڑنویس کے پاس ہوم منسٹری،شندے کو ملااربن ڈیولپمنٹ اور اجیت پورا کو محکمہ خزانہ

مہاراشٹر میں مہایوتی حکومت کے وزراء کی حلف برداری کے بعد اب ان کے محکموں کو تقسیم کر دیا گیا ہے۔ سی ایم دیویندر فڑنویس نے محکمہ داخلہ کو اپنے پاس رکھا ہے۔ ڈپٹی سی ایم ایکناتھ شندے کو شہری ترقی دی گئی ہے، ڈپٹی سی ایم اجیت پوار کو محکمہ خزانہ دیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے وزارت داخلہ، قانون و انصاف، جنرل ایڈمنسٹریشن، اطلاعات اور پبلسٹی کے محکموں کو اپنے پاس رکھا ہے۔ جبکہ ڈپٹی سی ایم ایکناتھ شندے کو شہری ترقی، ہاؤسنگ اور پبلک ورکس کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اجیت پوار کو خزانہ کے ساتھ ریاستی ایکسائز کی وزارت بھی دی گئی ہے۔

فڑنویس حکومت میں چندرکانت پاٹل کو اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم، گنیش نائک کو جنگلات اور دادا بھوسے کو اسکولی تعلیم کا محکمہ دیا گیا ہے۔ ادے سمنت کو صنعت کا قلمدان دیا گیا ہے، پنکجا منڈے کو ماحولیات کا قلمدان اور مانیکراؤ کوکاٹے کو زراعت کا قلمدان دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گلاب راؤ پاٹل کو پینے کے پانی اور صفائی کا چارج، سنجے راٹھور کو پانی اور زمین کے تحفظ کے محکمے کا چارج، شمبھوراج دیسائی کو سیاحت اور کان کنی کے محکمے کا چارج دیا گیا ہے۔

وہیں دوسری جانب  دھننجے منڈے کو فوڈ اینڈ سول سپلائیزاور کنزیومر پروٹیکشن، اشوک یوکی کو قبائلی ترقی، آشیش شیلار کو آئی ٹی اور کلچر کا محکمہ دیا گیا ہے۔ ادیتی تاٹکرے کو خواتین اور اطفال کی ترقی، جے کمار گور کو دیہی ترقی اور سنجے شرسات کو سماجی انصاف کا محکمہ دیا گیا ہے۔

اسی طرح زراعت کا محکمہ مانیک راؤ کوکاٹے کو، حسن مشرف کو میڈیکل ایجوکیشن دیا گیا ہے، خوراک، شہری سپلائی اور کنزیومر پروٹیکشن کا محکمہ دھننجے منڈے کو دیا گیا۔ دتاتریہ بھرنے کو کھیل اور یوتھ ویلفیئر، اقلیتی ترقی اور اوقاف کی ذمہ داری دی گئی ہے، پرتاپ سرنائک کو محکمہ ٹرانسپورٹ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

India State of Forest Report 2023: ملک کے کل جنگلات اور درختوں کے احاطے میں 1445 مربع کلومیٹر کا اضافہ ریکارڈ

کل جغرافیائی رقبہ کے لحاظ سے جنگلات کے احاطہ کے فیصد کے لحاظ سے، لکشدیپ…

14 minutes ago

Assam continues its fight against child marriage: آسام میں 24 گھنٹوں کے اندر 416 افراد گرفتار، وجہ جان کر رہ جائیں گے حیران

جب آسام اسمبلی کے اندر اس معاملے پر ہنگامہ شروع ہوا اور اپوزیشن پارٹیوں نے…

2 hours ago