قومی

Maharashtra Politics: مہاراشٹر اسمبلی الیکشن سے پہلے این ڈی اے میں اختلاف، شیوسینا لیڈر نے بی جے پی کے وزیر سے مانگا استعفیٰ!

مہاراشٹرمیں آنے والے دنوں میں اسمبلی الیکشن ہونے جا رہا ہے، لیکن اس سے پہلے مہایتی (این ڈی اے الائنس) میں سب کچھ ٹھیک نہیں نظرآرہا ہے۔ این ڈی اے کے دولیڈرایسے ہیں، جن کی کبھی بنتی نہیں ہے، اس کی وجہ سے الائنس پربھی سوال اٹھنے لگے ہیں۔ دراصل، شیوسینا کے سینئرلیڈررام داس کدم اوربی جے پی کے وزیررویندرچوہان کے درمیان ہمیشہ اختلاف دیکھنے کوملتی ہے۔ وہیں، اب نوبت یہاں تک آگئی ہے کہ رام داس کدم نے وزیررویندرچوہان کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔

وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کے قریبی اوررام داس کدم نے بی جے پی کے وزیرکا استعفیٰ مانگا ہے۔ بی جے پی کے وزیررویندرچوہان مہاراشٹرکے پی ڈبلیو ڈی محکمہ کے وزیرہیں۔ وہیں، ممبئی گوا ہائی وے سے متعلق رام داس کدم نے رویندرچوہان کی تنقید کی ہے۔

شیوسینا لیڈررام داس کدم نے کہا، رویندرچوہان کام کرنے میں ناکام رہے ہیں، کتنے سالوں سے ممبئی-گوا ہائی وے کا کام نہیں ہورہا ہے، ریاست کے لوگوں کوتکلیف ہو رہی ہے اوروزیررویندرچوہان مطمئن ہیں۔ اس لئے میں دیویندرفڑنویس سے مطالبہ کروں گا کہ وہ رویندرچوہان کا استعفیٰ لیں۔ واضح رہے کہ شیوسینا اوربی جے پی کے درمیان یہ پہلی بارنہیں ہورہا ہے بلکہ اس سے پہلے بھی اس طرح کے کئی تنازعات دیکھنے کوملے ہیں۔

رام داس کدم کوسنبھالو: رویندر چوہان

وہیں اس معاملے پررویندرچوہان نے کہا کہ رام داس کدم ایک سینئرلیڈرہیں اوراس طرح کی زبان ان کو زیب نہیں دیتی۔ مہایتی (این ڈی اے الائنس) کا دھرم نبھانے کا ٹھیکہ صرف ہم نے نہیں لیا ہے۔ وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے سے میری گزارش ہے کہ رام داس کدم جیسے لوگوں کو وہ اپنے قابو میں رکھیں، نہیں تو ہمیں بھی ایسی زبان کا استعمال کرنا آتا ہے۔ دراصل، وزیررویندرچوہان بی جے پی کے کئی بڑے مشن کا حصہ بنتے ہیں، الیکشن کی حکمت عملی کئی بار یہی طے کرتے ہیں۔ پردے پرآنا ان کوپسند نہیں ہے، اس لئے ہمیشہ پردے کے پیچھے رہ کراپنی پارٹی کا کام کرتے ہیں۔ راجیہ سبھا، قانون سازکونسل جیسے الیکشن کی حکمت عملی کا یہ بڑا حصہ رہتے ہیں، تھانے اورکونکن میں رویندرچوہان ایک اہم نام بنتے جا رہے ہیں۔

 

کھلے اسٹیج سے بی جے پی نے ظاہرکی تھی ناراضگی

مہاراشٹرکے سابق وزیراورشیوسینا کے سینئرلیڈر رام داس کدم نے پارٹی کی یوم تاسیس پر بھی بی جے پی اوراجیت پوارپرناراضگی ظاہرکی تھی۔ رام داس کدم نے کھلے اسٹیج پرتقریرکرتے وقت ایکناتھ شندے کو ہاتھ جوڑکرگزارش کی کہ اگلی بارمودی شاہ کے پاس ان کو لے کرجائیں، کیونکہ لوک سبھا الیکشن میں شندے گروپ کو تاخیرسے سیٹ ملنے کی وجہ سے کئی جگہ پرنقصان ہوا تھا۔ رام داس کدم نے اس کے کے لئے ذمہ داربی جے پی کوٹھہرایا تھا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ اجیت پوارتھوڑی اورتاخیرسے اقتدارمیں آتے تواچھا ہوتا۔

 بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Sania Mirza appointed sports ambassador for Dubai: ثانیہ مرزا کو دبئی میں ملی بڑی ذمہ داری،ہربھجن سنگھ کو بھی دبئی نے بنایا کھیلوں کا سفیر

اس تقریب میں ثانیہ مرزا کے علاوہ یو ایف سی چیمپئن خبیب نورماگومیدوف اور سابق…

6 minutes ago

Delhi Air Pollution:دہلی کی ہوا میں سانس لینا ہوا دوبھر، 25علاقوں میں اے کیو آئی کی سطح 400 تا 500 کے درمیان

دہلی کی ہوا مسلسل دو دنوں سے سنگین زمرے میں ہے، جس کی وجہ سے…

54 minutes ago

UPPSC Aspirants Protest:نئے امتحانی نظام کے خلاف طلباء کا احتجاج پانچویں دن بھی جاری،یوپی پی ایس سی کے خلاف نعرہ بازی

طلباء کمیشن کے دفتر کے باہر سڑکوں پر جمع ہیں، کمیشن کے اعلان کے باوجود…

1 hour ago

Maharashtra Assembly Elections 2024:ممبئی میں وزیر اعظم مودی کی ریلی میں شامل نہیں ہوئے اجیت پوار،این سی پی لیڈران نے بھی بنائی دوری

وزیراعظم نریندر مودی  نے ریلی کے دوران کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی کے لوگ خوشامد کے…

2 hours ago

CM Yogi Jharkhand Rally:لال سلام والوں کو دھکا دے کر باہر کرنا ہے، جھارکھنڈ میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا خطاب

وزیراعلی یوگی آدتیہ نے کہا کہ کانگریس انچارج کہہ رہے تھے کہ حکومت آئی تو…

2 hours ago