قومی

مہاراشٹرمیں یویندرفڑنویس کی حلف برداری سے پہلے تعطل ختم، ایکناتھ شندے نائب وزیراعلیٰ بننے کے لئے تیار

شیوسینا لیڈر اور مہاراشٹرکے کارگزاروزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نائب وزیراعلیٰ بننے کے لئے راضی ہوگئے ہیں۔ اس طرح سے اب وہ دیویندر فڑنویس حکومت میں شامل ہوں گے۔ شیوسینا لیڈرادے سامنت نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ وہیں ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق، شیوسینا پارٹی کے لیڈران پارٹی کا خط لے کرراج بھون جائیں گے اورایکناتھ شندے کے کابینہ میں شامل ہونے کا رسمی خط سونپیں گے۔ آپ کوبتادیں کہ شام ساڑھے 5:30 بجے ممبئی کے آزاد میدان میں آج دیویندر فڑنویس وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیں گے جبکہ نائب وزیراعلیٰ کے طور پر ایکناتھ شندے اوراجیت پواربھی حلف لیں گے۔ ایک دن پہلے ہی بی جے پی، شیوسینا اوراین سی پی کے لیڈران نے گورنرسے ملاقات کرکے حکومت بنانے کا خط سونپا تھا۔

اس سے پہلے خبرآئی تھی کہ ایکناتھ شندے نائب وزیراعلیٰ بننے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ جبکہ شیوسینا لیڈران کی خواہش تھی کہ ایکناتھ  شندے نائب وزیراعلیٰ بنیں۔ انہوں نے شندے کومنانے کی کافی کوشش کی۔ اپنے لیڈر کو منانے کے لئے ادے سامنت، سنجے شرساٹ، سنجے گائیکواڈ، بھارت گوگاؤلے، دیپک کیسرکران کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔ اس وقت ادے سامنت نے کہا کہ گزارش ہے کہ ایکناتھ شندے نائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیں۔ ہمارے 59 اراکین اسمبلی میں سے کوئی بھی نائب وزیراعلیٰ کے لئے خواہشمند نہیں ہے۔ اگر ایکناتھ شندے نائب وزیراعلیٰ کا عہدہ قبول نہیں کرتے ہیں تو ہم کابینہ میں جگہ نہیں قبول کریں گے۔ وہیں، ایکناتھ شندے کے نائب وزیراعلیٰ عہدے سے متعلق ایک گھنٹے کے اندرفیصلہ ہوجائے گا۔ شیوسینا لیڈرسنجے شرساٹ نے کہا کہ راج بھون سے لوٹنے کے بعد ہم سبھی اراکین اسمبلی کل ایکناتھ شندے سے ملنے گئے تھے۔ ہم نے ان سے گزارش کی ہے کہ آپ حکومت میں شامل ہوں۔ حکومت میں کئی اہم فیصلے ہوتے ہیں، جن میں آپ کا شامل ہونا ضروری ہے۔

دعوت نامہ سے پیدا ہوئی تھی کنفیوژن

حلف برداری تقریب کے لئے دعوت نامہ بی جے پی، شیوسینا (شندے گروپ) اوراین سی پی (اجیت پوارگروپ) کی طرف سے تیارکیا گیا ہے۔ ان تینوں دعوت ناموں میں وزیراعلیٰ کے طور پردیویندر فڑنویس کا نام درج ہے۔ شندے گروپ کے دعوت نامہ پرنائب وزیراعلیٰ عہدے کے لئے ایکناتھ شندے کا نام نہیں لکھا ہے۔ ایسے میں تعطل بڑھ گیا ہے۔ این سی پی کے کارڈ میں بتایا گیا ہے کہ اجیت پوارنائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے۔

شندے نے کہی تھی یہ بڑی بات

دیویندرفڑنویس، اجیت پواراورایکناتھ شندے بدھ کو گورنرکو حکومت سازی کے لئے اراکین اسمبلی کی حمایت کا خط دینے پہنچے تھے، اس کے بعد تینوں لیڈران نے پریس کانفرنس کی۔ جس میں شندے نے کہا کہ وہ بتائیں گے کہ وہ حلف لیں گے یا نہیں، جس کے بعد سے ہی تعطل کی صورتحال ہے۔ اس کے بعد شام کو سات بجے دیویندر فڑنویس، شیوسینا لیڈرایکناتھ شندے سے ملنے ان کی رہائش گاہ پر پہنچےتھے۔ تقریباً 45 منٹ کی یہ ملاقات ہوئی۔ اس میٹنگ میں انہیں بتا دیا گیا کہ انہیں وزارت داخلہ نہیں دیا جا رہا ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

NCMEI: اقلیتی تعلیمی اداروں کے قومی کمیشن کا 20 ویں یوم تاسیس: اتحاد، تعلیم اور شمولیت کی نئی سمت

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اقلیتی اداروں سے این ای پی 2020 کے نفاذ…

7 hours ago

Ashwin retirement reactions: اشون نے اسپن گیند بازی کی روایت کو اگلے درجے تک پہنچایا: ہربھجن سنگھ

اشون نے ہندوستان کے لیے 116 ون ڈے میچ بھی کھیلے، 156 وکٹیں حاصل کیں،…

9 hours ago