اجیت پوارکی این سی پی کے لیڈرمانک راو کوکاٹے کا استعفیٰگورنر نے منظورکرلیا ہے۔ ایک ہی سال میں این سی پی کے دوسرے وزیرکا استعفیٰ منظورہوا ہے۔ دھننجے منڈے کے بعد مانک راو کوکاٹے ایسے دوسرے وزیرہیں، جن کا استعفیٰ منظورہوا۔ وہیں، ناسک پولیس بھی آج صبح پھرلیلاوتی اسپتال پہنچی۔ جانکاری کے مطابق، مانک راوکوکاٹے کا آج لیلاوتی اسپتال میں اینجیو گرافی ٹسٹ ہوگا۔ اس ٹسٹ کے بعد ان کے ڈسچارج پرفیصلہ ہوگا۔ ڈسچارج اورکورٹ کے فیصلے کے بعد ناسک پولیس کوکاٹے کوحراست میں لینے کا فیصلہ لے سکتی ہے۔
غیرضمانتی وارنٹ لے کراسپتال پہنچی پولیس
ایک پولیس افسرنے بتایا کہ ناسک شہرپولیس کی ایک ٹیم جمعرات کی رات کوکاٹے کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ کے ساتھ باندرہ پہنچی۔ ایس پی سندیپ مٹکے کی قیادت میں ایک پولیس ٹیم آج صبح باندرہ واقع لیلاوتی اسپتال پہنچی اورکوکاٹے کا علاج کررہے ڈاکٹروں کے ساتھ ان کی حراست سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹروں نے پولیس کوبتایا کہ کوکاٹے کی اینجیوگرافی کی جائے گی، اگررپورٹ ٹھی۔ اگرنتائج نارمل ہیں تواسے اسپتال سے چھٹی مل سکتی ہے۔ ناسک پولیس نے کوکاٹے کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کے بیانات بھی ریکارڈ کئے ہیں۔
سابق وزیرکی بھی ہوسکتی ہے گرفتاری
ایک پولیس افسرنے کہا کہ اگر کوکاٹے کواسپتال سے چھٹی مل جاتی ہے تو ناسک پولیس غیرضمانتی وارنٹ کی بنیاد پرانہیں حراست میں لے لے گی۔ حال ہی میں عدالت نے دھوکہ دہی اور جعل سازی کے معاملے میں کوکاٹے کی دو سال قید کی سزا کوبرقراررکھا تھا۔ ان پر1995 میں جعلی دستاویزوں کے ذریعہ اقتصادی طورپرپسماندہ طبقات (ای ڈبلیوایس) کے کوٹہ کے تحت کئی فلیٹس حاصل کرنے کا الزام ہے۔ افسرنے بتایا کہ کوکاٹے مہاراشٹرکے وزیربرائے کھیل، نوجوان امور، اقلیتی اموراوروقف تھے، نے عدالتی حکم اوران کی سزا کوبرقراررکھنے کے بعد وزارتی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
واپس لئے گئے تھے سبھی محکمے
واضح رہے کہ وزیرمانک راوکوکاٹے نے جمعرات کونائب وزیراعلیٰ اجیت پوارکواپنا استعفیٰ سونپ دیا تھا۔ ایک دن بعد جب ان کے تمام محکمے واپس لے لئے گئے تھے۔ کوکاٹے کو 1995 میں ریاست کے 10 فیصد اقتصادی طورپرکمزورطبقات (ای ڈبلیوایس) کوٹے کے تحت اپنی آمدنی کم بتاکردوفلیٹس حاصل کرنے کے لئے دوسال کی سخت قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ دیویندرفڑنویس نے کوکاٹے کا استعفیٰ منظورکرلیا اورآگے کی کارروائی کے لئے اسے گورنرآچاریہ دیوورت کوبھیج دیا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو-