ممبئی: آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) نے اس سال اکتوبر میں ہونے والے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے قبل مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے اتحادیوں کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم پر جمعہ کے روز دو خصوصی کمیٹیاں تشکیل دیں۔
اے آئی سی سی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی (ایم پی سی سی) اور ممبئی ریجنل کانگریس کمیٹی (ایم آر سی سی) کے لیے کمیٹیوں کو منظوری دی ہے۔
ریاستی سطح کے لیے تشکیل دی گئی سات رکنی کمیٹی میں ریاستی کانگریس کے صدر نانا پٹولے، کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر بالاصاحب تھوراٹ، اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر وجے وڈیٹیوار، سابق وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوان، ایم پی سی سی کے ورکنگ صدر ایم عارف نسیم خان اور سابق وزیر داخلہ نتن راوت اور ستیج (بنٹی) پاٹل شامل ہیں۔
ممبئی ریجن کے لیے بنائی گئی کمیٹی میں ممبئی کانگریس کی صدر اور ایم پی ورشا گائیکواڑ، سابق وزیر اسلم خان اور ایم ایل سی اشوک عرف بھائی جگتاپ شامل ہیں۔
پارٹی کے ایک لیڈر نے کہا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کمیٹیوں کو ایم وی اے کی حلیف شیوسینا (یو بی ٹی) اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (ایس پی) اور دیگر چھوٹی پارٹیوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے کہا جائے گا، تاکہ ایوان کی سبھی 288 نشستوں کی تقسیم کے لیے اتحاد میں پر اتفاق رائے قائم ہو سکے۔
بھارت ایکسپریس۔
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…