قومی

Maharashtra Politics: ’ہم شرد پوار کی عزت کرتے ہیں، لیکن وہ جھوٹ پھیلا رہے ہیں‘، جانئے مہاراشٹر بی جے پی کے صدر باونکولے نے ایسا کیوں کہا؟

Maharashtra Politics: مہاراشٹر میں انتخابی نتائج کے بعد وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا گیا۔ دو ڈپٹی سی ایم بھی بنائے گئے۔ اس کے باوجود اپوزیشن لیڈر اب بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ حکمراں مہایوتی اتحاد نے اتوار کو اپوزیشن پارٹی کے لیڈروں پر الزام لگایا کہ وہ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں اپنی شکست کو قبول کرنے کے بجائے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کے بارے میں لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔

شیوسینا نے بتایا، ایم وی اے سے کیوں الگ ہوئی ایس پی؟

اپوزیشن اتحاد تب سے ای وی ایم میں بے ضابطگیوں کا دعویٰ کر رہا ہے۔ بیلٹ پیپرز کے استعمال کا مطالبہ کر رہا ہے۔ شیوسینا لیڈر ادے سامنت نے اپوزیشن پر دوہرا معیار اپنانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا، ’ایم وی اے کے دوہرے معیار کی وجہ سے سماج وادی پارٹی (ایس پی) اتحاد سے الگ ہوئی ہے۔ کل انہوں نے تقریب حلف برداری کا بائیکاٹ کیا تھا اور آج ان سے بطور رکن حلف متوقع ہے جس سے ان کا دوہرا معیار دوبارہ کھل جائے گا۔‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن ہار ماننے کے بجائے لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے جھوٹی کہانی بنا رہی ہے۔

شرد پوار جھوٹ پھیلا رہے ہیں – باونکولے

بی جے پی کی مہاراشٹر یونٹ کے سربراہ چندر شیکھر باونکولے نے کہا کہ شرد پوار عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ شرد پوار کے بیان پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے باونکولے نے کہا، ’ہم ان (پوار) کا احترام کرتے ہیں لیکن وہ جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔ وہ لوگوں کو الجھا رہے ہیں۔ اپوزیشن اپنی ناکامی چھپا رہی ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں- مہاوکاس اگھاڑی سے سماجوادی پارٹی کے باہرنکلنے پر آدتیہ ٹھاکرے کا بڑا الزام، ابوعاصم اعظمی سے متعلق کہا- مہاراشٹر میں بی جے پی کی بی ٹیم بن کرکام کیا

جتیندر اوہاڈ نے دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کیا

شرد پوار نے ایک بیان میں اپوزیشن کو زیادہ ووٹ اور کم سیٹیں ملنے پر حیرت کا اظہار کیا تھا۔ دریں اثنا، این سی پی-ایس پی لیڈر جتیندر اوہاڈ نے کہا کہ اپوزیشن اراکین نے سولاپور کے مالشیرس اسمبلی حلقہ کے مرکڑواڑی گاؤں میں کرفیو اور گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ مارکڑواڑی گاؤں کے گاؤں والوں نے بیلٹ پیپر کا استعمال کرتے ہوئے دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

11 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

12 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

12 hours ago