قومی

Maharashtra Assembly Election Result 2024: مہاراشٹر میں مہایوتی بڑی جیت کے بے حد قریب، دیویندر فڑنویس نے کہا- ‘ایک ہیں تو سیف ہیں، مودی…’

Maharashtra Assembly Election Results 2024: مہاراشٹرمیں مہایوتی بڑی جیت کی راہ پرگامزن ہے۔ اس پردیویندرفڑنویس کا ردعمل آیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ “ایک ہیں توسیف ہیں، مودی ہیں تو ممکن ہے۔” اس درمیان ممبئی کے بی جے پی دفترمیں “ایک ہیں تو سیف ہیں” کا پوسٹربھی لگا ہے۔ واضح رہے کہ اس نعرے نے بی جے پی کوجیت دلانے میں کافی اہم کرداررہا ہے۔

دیویندرفڑنویس کے ناگپورکے دھرم پیٹھ واقع رہائش گاہ پر جشن کی تیاری چل رہی ہے۔ جانکاری کے مطابق، دیویندر فڑنویس کی ماں نے انہیں فون کرکے جیت کی مبارکباد دی ہے۔ دیویندرفڑنویس کے گھرمیں جشن کا ماحول ہے۔ بی جے پی ابھی 127 سیٹوں پرآگے چل رہی ہے۔ اگر بی جے پی 120 سے زیادہ سیٹیں بھی جیتتی ہے تویہ ایک ریکارڈ ہوگا۔

واضح رہے کہ اس درمیان دیویندرفڑنویس کے وزیراعلیٰ بننے سے متعلق بھی قیاس آرائیاں تیزہوگئی ہیں۔ بی جے پی لیڈرپروین دریکرنے کہا، ”وزیراعلیٰ مہایوتی کا ہوگا۔ جس پارٹی کی سیٹیں سب سے زیادہ ہوں گی، سی ایم فیس اسی کا ہوگا۔ بی جے پی کی سیٹیں 125 کے آس پاس رہنے کا اندازہ ہے، توایسے میں دیویندرفڑنویس مہاراشٹرکے آئندہ وزیراعلیٰ ہوں گے۔“

وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے کیا کہا؟

مہاراشٹرمیں جیت پروزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبھی طبقات کے ووٹ ہمیں ملے ہیں۔ مہایوتی کے سبھی کارکنان پوری محنت سے کام کررہے تھے۔ انہوں نے ہمیں ایسی جیت دی ہے جو کبھی نہیں ہوا۔ ایکناتھ شندے نے کہا کہ مرکزاورریاستی حکومت جب مل کرکام کرتی ہے تو ترقی ہوتی ہے۔ ہمارے ریاست کومرکزی حکومت نے ہمیشہ مدد کی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Adani Foundation Story: مشرقی اترپردیش میں سماجی تبدیلی کی نئی عبارت لکھ رہا ہے اڈانی فاؤنڈیشن

ملک بھر میں اڈانی فاؤنڈیشن 19 سے زائد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں…

3 hours ago

The Signature Award 2026: نودیپ سنگھ کو سپلائر ڈیولپمنٹ میں نمایاں خدمات کے لیے ’دی سگنیچر ایوارڈ 2026‘ سے نوازا گیا

نودیپ سنگھ نے اپنے ہاسپیٹیلٹی کیریئر کا آغاز ہندوستان سے کیا۔ امرتسر سے لندن تک…

5 hours ago