قومی

Madras High Court on journalist freedom: صحافیوں کو ذاتی ڈیٹا جاری کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا،یہ مکمل طور پر آزادی اظہار کے خلاف ہے:عدالت

ایک اہم فیصلے میں مدراس ہائی کورٹ نے واضح طور پر کہا ہے کہ صحافیوں کو ذاتی ڈیٹا جاری کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ یہ مکمل طور پر آزادی اظہار کے خلاف ہے۔ جسٹس جی کے الانتھیرایان نے ایک کیس کی سماعت کے دوران یہ سخت تبصر ہ کیا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ اگر کوئی صحافیوں پر اس طرح دباؤ ڈال رہا ہے تو یہ ہراساں کرنا ہے۔

کیا یہ سارا معاملہ ہے؟

آپ کو بتادیں  کہ ایک ایس آئی ٹی جنسی ہراسانی کے ایک معاملے کی جانچ کر رہی تھی، یہ معاملہ انا یونیورسٹی سے متعلق تھا۔ اس تفتیش کے دوران ہی ایجنسی نے کئی صحافیوں کو طلب کیا تھا اور ان سے 50 سے زیادہ سوالات کیے تھے۔ ان سے پوچھا گیا کہ وہ بیرون ملک کہاں گئے اور ان کے پاس کتنی رقم ہے۔ اس کے علاوہ ان سے کئی ذاتی سوالات بھی پوچھے گئے۔ اب جب عدالت کو اس کا علم ہوا تو ان کی جانب سے صحافیوں کے حق میں تبصرہ کیا گیا۔

جسٹس جی کے الانتھیرایان نے کہا کہ اگر صحافیوں سے ذاتی ڈیٹا طلب کیا جا رہا ہے، ان سے ذاتی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تو یہ محض پریس کو ہراساں کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ آزادی صحافت اور رازداری کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ جسٹس جی کے الانتھیرایان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پوچھے گئے سوالات زیادہ نجی نوعیت کے معلوم ہوتے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ یہ رازداری کے حق کی براہ راست خلاف ورزی ہے۔

عدالت نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ایس آئی ٹی نے صحافیوں سے ذاتی سوالات پوچھ کر اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کیا ہے۔ اب سمجھنے والی بات یہ ہے کہ ایف آئی آر لیک ہوئی، اس کے بعد ہی صحافیوں سے سوال و جواب کا سلسلہ شروع ہوا۔ لیکن یہاں بھی عدالت نے جانچ ایجنسی کو پھٹکار لگائی ہے۔ ان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اب تک یہ جاننے کی کوشش نہیں کی گئی کہ ایف آئی آر کس نے اپ لوڈ کی تھی۔ صحافیوں سے براہ راست سوالات پوچھے گئے ہیں، انہیں کوئی سمن نہیں بھیجا گیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Investing in the Indian market through IPL: بین الاقوامی برانڈز آئی پی ایل کے ذریعے ہندوستانی مارکیٹ میں کررہے ہیں سرمایہ کاری

ہندوستان میں کرکٹ اب ایک کاروباری موقع کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ بین الاقوامی…

23 minutes ago

بہار اسمبلی الیکشن کے لئے کھڑگے اور راہل گاندھی کے ساتھ تیجسوی یادو کی اہم میٹنگ، وزیراعلیٰ امیدوار پرآرجے ڈی کا بڑا بیان

بہاراسمبلی الیکشن سے متعلق آرجے ڈی لیڈرتیجسوی یادواورکانگریس لیڈرراہل گاندھی اورکانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے کے…

31 minutes ago

UN honours Dr BR Ambedkar: اقوام متحدہ نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو اعزاز سے کیا سرفراز، نیویارک سٹی نے 14 اپریل کو ان کے نام کیا وقف

ڈاکٹر امبیڈکر کا یوم پیدائش نیویارک میں اقوام متحدہ میں منایا گیا۔ انصاف اور مساوات…

1 hour ago

Pradhan Mantri Mudra Yojana: پردھان منتری مدرا یوجنا: ہندوستان کو بااختیار بنانے کے دہائیوں کے سفر سے آگے

ماہرین کا خیال ہے کہ اگر اس رفتار کو برقرار رکھا گیا تو یہ اسکیم…

1 hour ago

Indias hospitality transactions: بھارت کے ہاسپیٹلٹی سیکٹرمیں تیزی سے آرہی ہے ترقی،امرتسر،متھرا اور بیکانیر سرفہرست

سال2024 میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی متنوع رہی، جہاں ہائی نیٹ ورتھ افراد، فیملی آفسز،…

2 hours ago